گریٹر نوئیڈا میں پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) سے جڑے 10.24 کروڑ روپے کے گھوٹالے میں سی بی آئی نے بڑی کارروائی کی ہے۔ جانچ ایجنسی نے منگل (3 نومبر) کو بینک کی ایک خاتون ملازم سمیت 2 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ہندی نیوز پورٹل ’ٹی وی 9 بھارت ورش‘ پر شائع خبر کے مطابق گرفتار ملزمان میں بینک کی آفس اسسٹنٹ/سب اسٹاف دیپانشی اور ایک بیرونی شخص (غیر بینک ملازم) آشوتوش کمار پاٹھک شامل ہیں۔ دونوں پر بینک صارفین کے کھاتوں سے بغیر اجازت رقم نکالنے اور اسے دوسرے کھاتوں میں منتقل کرنے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔CBI Arrests Office Assistant and Accomplice in Rs. 10.24 Crore Greater Noida PNB Fraud Case pic.twitter.com/8nY4dMOnYJ— Central Bureau of Investigation (India) (@CBIHeadquarters) November 3, 2026یہ معاملہ گریٹر نوئیڈا کے سیکٹر پائی-1 میں واقع پنجاب نیشنل بینک کی شاخ سے جڑا ہے۔ بینک کی شکایت کی بنیاد پر سی بی آئی نے 29 اکتوبر 2026 کو اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی تھی۔ اس کے بعد ایجنسی نے تحقیقات شروع کی اور اب 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ سی بی آئی کے مطابق بینک کی شکایت میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ برانچ میں کئی صارفین کے کھاتوں سے غیر قانونی طریقے سے رقم نکالی گئی۔ ان لین دین کے ذریعے تقریباً 10.24 کروڑ روپے دوسرے کھاتوں میں منتقل کیے گئے۔ الزام ہے کہ بینک کی ملازم نے ایک بیرونی شخص اور کچھ دیگر نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر اس دھوکہ دہی کو انجام دیا۔شکایت موصول ہونے کے بعد سی بی آئی نے معاملے کی جانچ اپنے ہاتھ میں لے لی۔ ایجنسی یہ پتہ لگانے میں مصروف ہے کہ صارفین کے کھاتوں سے رقم نکالنے کے لیے کون سا طریقہ استعمال کیا گیا اور اس پورے معاملے میں کس کا کیا کردار رہا۔ جانچ کے دوران سی بی آئی نے بینک ملازم دیپانشی اور بیرونی شخص آشوتوش کمار پاٹھک کو گرفتار کیا۔ بیرونی شخص کو گرفتاری کے بعد پونے (مہاراشٹر) کی خصوصی سی بی آئی عدالت میں پیش کیا گیا۔ وہاں سے ایجنسی نے اس کا ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کر لیا ہے، تاکہ اسے جانچ کے لیے متعلقہ مقام پر لایا جا سکے۔گریٹر نوئیڈا: پنجاب نیشنل بینک میں بدعنوانی کا انکشاف، اکاؤنٹ ہولڈرز کے کھاتوں سے کروڑوں روپے کی ’فکسڈ ڈپازٹ‘ غائبسی بی آئی اب اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ صارفین کے کھاتوں سے نکالی گئی 10.24 کروڑ روپے کی رقم کن کن کھاتوں میں منتقل کی گئی؟ اس کے ساتھ ہی ایجنسی یہ بھی پتہ لگا رہی ہے کہ اس گھوٹالے میں گرفتار ملزمان کے علاوہ کوئی دوسرا بینک ملازم یا بیرونی شخص بھی ملوث تھا یا نہیں۔ فی الحال معاملے کی جانچ جاری ہے۔