امریکی انتخابات میں شاندار کامیابی: الہان عمر کا صومالی خواتین کے ساتھ روایتی رقص، ویڈیوز وائرل

Wait 5 sec.

امریکی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد کانگریس وومن الہان عمر خوشی سے جھوم اٹھیں اور انہوں نے صومالی کمیونٹی کی خواتین کے ساتھ مل کر روایتی رقص کیا۔الہان عمر کی امریکی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد خوشی اور جشن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔انتخابات میں کامیابی کے بعد امریکی شہر منیاپولس میں ایک پروقار اور پرجوش تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں صومالی کمیونٹی کی خواتین نے روایتی انداز میں الہان عمر کی فتح کی خوشیاں منائیں۔تقریب کے دوران روایتی صومالی گیت گائے گئے اور شرکاء نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ الہان عمر نے بھی اپنی کمیونٹی کی خواتین کے ساتھ مل کر روایتی رقص میں حصہ لیا، جو ان کی ثقافتی جڑوں اور عوام کے ساتھ گہرے تعلق کی عکاسی کرتا ہے۔امریکی مڈٹرم الیکشن: ابتدائی نتائج میں ڈیموکریٹس کو برتری، متعدد مسلم امیدواروں کی تاریخی کامیابیاںسوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان ویڈیوز پر صارفین کی جانب سے مثبت تبصرے کیے جا رہے ہیں اور الہان عمر کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ امریکی میڈیا کے مرتب کردہ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق امریکی ریاست مینیسوٹا کے پانچویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس الہان عمر نے کامیابی حاصل کر لی۔الہان عمر نے ریپبلکن امیدوار جان نیگل کو شکست دے کر مسلسل پانچویں مدت کے لیے کامیابی حاصل کی ہے۔الہان عمر 2019ء سے اس حلقے کی نمائندگی کر رہی ہیں۔صومالیہ سے پناہ گزین کی حیثیت سے امریکا آنے والی الہان عمر طویل عرصے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن مخالف تنقید کا نشانہ رہی ہیں۔ ٹرمپ ماضی میں انہیں اپنے آبائی ملک واپس جانے کا کہہ چکے ہیں۔