امریکا نے ایران کی مدد کرنے والے بھارتی شہری پر پابندیاں عائد کردیں

Wait 5 sec.

نیویارک: امریکا نے ایران کی مدد کرنے والے بھارتی شہری سنیل کمار شرما کے خلاف بڑا اقدام اُٹھالیا، امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے ایران کی مدد کرنے پر سنیل کمار شرما اور اہلیہ جسپریت شاہد پر پابندیاں عائد کردی گئیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ سنیل کمار شرما پر ایرانی تیل کی ترسیل میں معاونت اور بحری فراڈ کا الزام ہے۔رپورٹس کے مطابق سنیل کمار شرما کا نیٹ ورک ایرانی آئل ٹینکروں کو جعلی پرچم اور سرٹیفکیٹ فراہم کرتا رہا ہے، اس کے علاوہ ایرانی شیڈو فلیٹ کو عالمی پابندیوں سے بچانے میں مدد دینے کا بھی الزام ہے۔بھارت میں قائم سنیل کمار شرما کے نیٹ ورک سے منسلک متعدد کمپنیوں پر بھی امریکی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔امریکا کی 250 سالہ ساکھ خاک میں مل گئی، اسماعیل قاآنیامریکی محکمہ خزانہ نے ایران کی معاونت کرنے والے نیٹ ورکس کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کی وارننگ بھی جاری کی ہے۔