سیئول: جنوبی کوریا کی جانب سے آبنائے ہرمز کے قریب سمندری راستے کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی کوششوں میں مدد کے لیے بحری نگرانی کے طیارے اور دھماکا خیز مواد ناکارہ بنانے والی ٹیم تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ حکومت نے اپنے چیونگہے بحری قزاقی مخالف یونٹ کے آپریشنل دائرے کو وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ یونٹ اس وقت آبنائے ہرمز کے قریب عمان کے جنوب میں سمندری حدود میں سرگرم ہے۔وزارتِ دفاع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس مشن کے تحت بحری نگرانی کے طیارے اور دھماکا خیز مواد ناکارہ بنانے کے ماہرین کی ٹیم علاقے میں تعینات کی جائے گی، تاکہ اہم آبی گزرگاہ میں بحری آمدورفت کو محفوظ رکھنے میں معاونت فراہم کی جاسکے۔امریکا کی 250 سالہ ساکھ خاک میں مل گئی، اسماعیل قاآنیواضح رہے کہ آبنائے ہرمز خلیج فارس کو خلیج عمان اور بحیرہ عرب سے ملاتی ہے اور عالمی تیل کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمندری حدود ہے، اس کے ذریعے گزرنے والے بحری جہازوں کی حفاظت اور آمدورفت کی بحالی عالمی توانائی کی منڈی اور تجارت کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔