نیویارک(5 نومبر 2026): مڈٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی پر میئر نیویارک ظہران ممدانی کا کہنا ہے کہ امریکا میں ایک بار پھر نئی صبح طلوع ہو گئی ہے۔امریکی مڈٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کی شاندار کامیابی کے بعد نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے انتخابات کے نتائج پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام اب مہنگائی، آسمان سے باتیں کرتے رہائشی اخراجات، بچوں کی دیکھ بھال کے بڑھتے ہوئے مصارف اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں سے بری طرح تنگ آ چکے ہیں، اور اب انہیں اس بحران سے نکلنے کے لیے مزید دو سال انتظار کرنے پر ہرگز مجبور نہیں کیا جا سکتا۔میئر نیویارک نے اس بات پر زور دیا کہ عوام اب کھوکھلے وعدوں کے بجائے عملی اقدامات اور ٹھوس ریلیف چاہتے ہیں۔انہوں نے موجودہ حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت کو فضول جنگوں اور دفاعی اخراجات پر کثیر سرمایا ضائع کرنے کے بجائے تعلیم، صحت اور عوامی فلاح و بہبود کے بنیادی شعبوں پر بھرپور توجہ دینی چاہیے۔ظہران ممدانی نے واضح کیا کہ مڈٹرم انتخابات میں فتح کے بعد اب ڈیموکریٹک پارٹی کے لیے یہ بہترین وقت آ گیا ہے کہ وہ اپنے انتخابی وعدوں کو عملی جامہ پہنائے اور عامتہ الناس کی زندگیوں میں حقیقی بہتری لائے۔