بی سی سی آئی کو دہلی کی زہریلی اور آلودگی بھری ہوا کے آگے جھکنے کو مجبور ہونا پڑا ہے۔ دسمبر میں سری لنکا ٹیم وہائٹ بال (وَنڈے اور ٹی-20) سیریز کے لیے ہندوستان کا دورہ کرنے والی ہے، اس کی ابتدا 13 دسمبر کو وَنڈے سیریز کے ساتھ ہوگی۔ پہلا وَنڈے دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا، لیکن اب اسے وشاکھاپٹنم منتقل کر دیا گیا ہے۔ News First ODI between India and Sri Lanka to be held on December 13 shifted from Delhi to VisakhapatnamMore details | #TeamIndia | #INDvSL | @mflone_ https://t.co/P9wJkuYdtJ— BCCI (@BCCI) November 5, 2026بی سی سی آئی نے جمعرات کو ایک بیان جاری کر اس تبدیلی کے بارے میں باضابطہ جانکاری شیئر کی۔ کچھ دن قبل ہی دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن نے بی سی سی سے میچ کی جگہ تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ جاری بیان میں بھی اس گزارش کا ذکر کیا گیا ہے۔ دہلی کرکٹ بورڈ نے دہلی کے خراب موسم (آلودگی) اور اسٹیڈیم میں چل رہے تعمیرات سے متعلق کام کو پیش نظر رکھتے ہوئے میچ دہلی سے کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کی گزارش کی تھی۔بی سی سی آئی کے ذریعہ جاری پریس بیان میں لکھا گیا ہے کہ ’’دہلی اور ضلع کرکٹ ایسو سی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کی گزارش پر وینیو تبدیل کیا گیا ہے۔ ایسا موسم کی ممکنہ رخنات اور اسٹیڈیم میں مجوزہ تعمیراتی کاموں کو توجہ میں رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔‘‘ بیان میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’’اب یہ میچ 13 دسمبر 2026 کو وشاکھاپٹنم کے اے سی اے-وی ڈی سی اے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔‘‘ بی سی سی آئی نے ہندوستان-سری لنکا کے درمیان وہائٹ بال سیریز کا شیڈیول بھی جاری کیا ہے، جو اس طرح ہے:پہلا وَنڈے (وشاکھاپٹنم) – 13 دسمبر 2026، اتوار، دوپہر 2.00 بجےدوسرا وَنڈے (بنگلورو) – 16 دسمبر 2026، بدھ، دوپہر 2.00 بجےتیسرا وَنڈے (احمد آباد) – 19 دسمبر 2026، ہفتہ، دوپہر 2.00 بجےپہلا ٹی-20 (راجکوٹ) – 22 دسمبر 2026، منگل، شام 7.00 بجےدوسرا ٹی-20 (کٹک) – 24 دسمبر 2026، جمعرات، 7.00 بجےتیسرا ٹی-20 (پونے) – 27 دسمبر 2026، اتوار، شام 7.00 بجےہندوستان اور سری لنکا کے درمیان وَنڈے اور ٹی-20 سیریز کے لیے شیڈول تو جاری کر دیا گیا ہے، لیکن فی الحال دونوں ہی فارمیٹ کی سیریز کے لیے بی سی سی آئی کی طرف سے ٹیم کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف جاری وَنڈے سیریز کے درمیان ہی سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے میچوں کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا جائے گا۔