عسکری جارحیت کا بھرپور اور وسیع جواب دیا جائے گا: ایرانی سپریم لیڈر

Wait 5 sec.

تہران: ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ امریکا سے کسی بھی نئی عسکری جارحیت کا بھرپور اور وسیع جواب دیا جائے گا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ عسکری طاقت اور اثرو رسوخ کے اعتبار سے امریکی عالمی تسلط زوال پذیر ہے۔رپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کے اپنے اقدامات نے امریکی طاقت کے زوال کے عمل کو مزید تیز کردیا۔ایران کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنانا ہی دشمن کو روکنے کا واحد راستہ ہے، قومی اتحاد دشمن کو روکنے کے مقصد کے حصول کے لیے ضروری ہے۔امریکا دہائیوں سے ایران سے دشمنی کر رہا ہے، تیل کے وسائل پر قبضے سے لے کر معاشی پابندیوں اور جنگ تک ہرحربہ آزمایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے امریکا کے سامنے کبھی ہتھیارنہیں ڈالے، آبنائے ہرمز پر ہمارے کنٹرول نے امریکا کے ناقابل شکست ہونے کا تصور ختم کردیا۔ایران کو دباؤ کے ذریعے جھکانے اور تقسیم کرنے کی کوششیں ناکام ہوگی، امریکا کو رعایتیں دینا مزید جارحیت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔امریکیوں نے جنگ کو ’نہ‘ کہہ دیا ہے، باقر قالیبافایرانی سپریم لیڈر نے حکام پر زور دیا کہ عوام کی مشکلات دور کریں اور خوشحالی یقینی بنائیں، نوجوان مایوسی چھوڑ کر علم، ہنر اور محنت کے ذریعے ملک کی تعمیر میں کردار ادا کریں۔