سعودی عرب : ابشر ایپ صارفین کے لیے نئی سہولیات متعارف

Wait 5 sec.

ریاض : سعودی عرب میں محکمہ پبلک سکیورٹی کی جانب سے ابشر ایپ پلیٹ فارم پر شہریوں اور کاروباری اداروں کے لیے نئی سہولیات متعارف کرادی گئی ہیں۔وزارت داخلہ کے الیکٹرانک پلیٹ فارم ’ابشر‘ ایپلیہ کیشن کے ذریعے شہریوں، یہاں مقیم غیر ملکیوں اور کاروباری اداروں کے لیے متعدد نئی ڈیجیٹل سہولیات متعارف کرا دی ہیں، جن سے سرکاری دفاتر جائے بغیر مختلف خدمات آن لائن حاصل کی جاسکیں گی۔سعودی محکمہ پبلک سکیورٹی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے گزشتہ روز ریاض میں منعقدہ تقریب کے دوران ان نئی خدمات کا افتتاح کیا۔ مذکورہ تقریب سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف کی سرپرستی میں منعقد ہوئی۔ابشر کی نئی سہولیات میں موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس کے لیے آن لائن نیلامی میں حصہ لینے، ڈرائیونگ لائسنس پرنٹ کرنے اور مقیم غیرملکیوں کے پہلے سے جاری سعودی ڈرائیونگ لائسنس تبدیل کروانے کی سہولت شامل ہے۔اس کے علاوہ ایئر رائفلز کے لائسنس سے متعلق بھی متعدد خدمات متعارف کرائی گئی ہیں، جن میں نیا لائسنس حاصل کرنا، لائسنس کی تجدید، ملکیت کی منتقلی اور گمشدہ یا خراب لائسنس کے متبادل کے اجرا کے ساتھ لائسنس پرنٹ کرنے کی سہولت شامل ہے۔دوسری جانب ابشر بزنس پلیٹ فارم پر کاروباری اداروں کے لیے بھی نئی خدمات شروع کی گئی ہیں۔ ان میں ٹریفک حادثات کی اطلاع دینے، اداروں کی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس تبدیل کروانے، استعمال شدہ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ان کی ملکیت کسی مرکزی کاروباری ادارے کو منتقل کرنے کی سہولت شامل ہے۔نئی خدمات کے تحت گاڑی کی ملکیت منتقل ہونے کے بعد رجسٹریشن دستاویزات پرنٹ کرنے اور آتش بازی کے مظاہرے منعقد کرنے کے لیے اجازت نامے حاصل کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ان سہولیات کا اجرا سرکاری خدمات کو ڈیجیٹل بنانے، الیکٹرانک نظام کو مزید مؤثر بنانے اور شہریوں، مقیم غیر ملکیوں اور زائرین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہے۔وزارت کا کہنا ہے کہ نئی خودکار خدمات سے صارفین کا وقت اور محنت بچے گی اور انہیں مختلف معاملات کے لیے متعلقہ سرکاری محکموں کے دفاتر کے بار بار چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔سعودی عرب : ابشر کے ذریعے وزیٹر ویزا میں توسیع کیسے ممکن؟