امریکا میں پہلی بار سیاہ فام خاتون کیشا لانس باٹمز گورنر منتخب ہوگئیں

Wait 5 sec.

جارجیا: امریکا کی تاریخ میں پہلی بار سیاہ فام خاتون کیشا لانس باٹمز گورنر منتخب ہونے میں کامیاب ہوگئیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جارجیا میں ڈیموکریٹس نے گورنر کی سیٹ ری پبلکنز سے چھین لی، کیشا لانس باٹمز ریپبلکن رک جینسن کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئیں۔رپورٹس کے مطابق کیشا باٹمز جارجیا سے منتخب ہونے والی پہلی خاتون اور پہلی سیاہ فام شخصیت ہیں، وہ امریکا کی تاریخ میں پہلی خاتون سیاہ فام گورنر بھی ہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریپبلکنز جماعت کو بڑا دھچکا لگا ہے، ڈیموکریٹس نے سینیٹ میں اکثریت حاصل کرلی ہے۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی واپسی ہوئی ہے، 51 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔رپورٹس کے مطابق ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس نے 153 جبکہ ڈونلڈٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی 97 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ٹرمپ کو بڑا دھچکا: ڈیموکریٹس نے سینیٹ کا میدان مار لیا، اکثریت حاصل کرلیڈیموکریٹس نے جنوبی کیرولائنا سے سینیٹ کی اہم نشست ری پبلکنز سے چھین لی، جنوبی کیرولا ئنا سے ڈیموکریٹ امیدوار اینی اینڈ ریوز کامیاب ہوکر سینیٹر منتخب ہوگئے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیمو کریٹس نے شمالی کیرولائنا سے بھی اہم سینیٹ نشست حاصل کرلی جبکہ شمالی کیرولائنا سے ڈیموکریٹ امیدوار رائےکو پر سینیٹر منتخب ہوگئے۔