واشنگٹن(4 اکتوبر 2026): زمین سے لاکھوں کلومیٹر دور خلا میں موجود ناسا کے تین خلا بازوں نے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے ووٹ کاسٹ کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق خلاباز انیل مینن نے الیکٹرانک بیلٹ کے ذریعے اپنا ووٹ ڈالا اور اسے ٹیکساس کی ہیرس کاؤنٹی کو ارسال کیا۔ انیل مینن کے علاوہ دیگر خلا بازوں جیسیکا واٹکنز اور لیوک ڈیلینی نے بھی خلائی اسٹیشن سے ہی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔واضح رہے کہ ٹیکساس کی اسی ہیرس کاؤنٹی میں ناسا کا مشہور جانسن اسپیس سینٹر اور مشن کنٹرول واقع ہے جہاں سے خلائی مشنز کی نگرانی کی جاتی ہے۔امریکی مڈ ٹرم الیکشن کے نتائجامریکی ایوانِ نمائندگان ٹرمپ کے ہاتھ سے نکل گیا، جس کا کنٹرول ڈیموکریٹس نے دوبارہ حاصل کر لیا۔امریکی ریاستوں ورمونٹ، ورجینیا، جنوبی کیرولائنا، جورجیا اور فلوریڈا کے متعدد علاقوں میں پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ابتدائی نتائج کے مطابق ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ کے 174 اور ریپبلکن کے 104 ارکان کو برتری حاصل ہے۔امریکی سینیٹ کے ابتدائی نتائج کے مطابق سینیٹ میں ڈیموکریٹس نے 51 نشستوں سے سادہ اکثریت حاصل کر لی، جبکہ سینیٹ میں ریپبلکنز ارکان کی تعداد 39 ہو گئی ہے۔435 رکنی ایوانِ نمائندگان کا کنٹرول سنبھالنے کے لیے کسی بھی جماعت کو 218 نشستوں پر کامیابی درکار ہوتی ہے۔امریکی سینیٹ میں سادہ اکثریت کے لیے 100میں سے 51 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔