بیجنگ: امریکی مڈٹرم انتخابات میں صدر ٹرمپ کی جماعت کو شکست کے بعد چین کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین نے امریکا کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ ماؤ ننگ کے مطابق الیکشن امریکا کا اندرونی معاملہ ہے، چین دونوں ممالک کے سربراہان کے اتفاق رائے پر عملدرآمد کیلئے تعاون کو تیار ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اختلافات کے حل اور تعاون کو فروغ کیلئے باہمی احترام پر مبنی تعلقات ضروری ہیں۔دوسری جانب ایرانی اسپیکر باقر قالیباف کا امریکی انتخابات میں ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن کو شکست کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکیوں نے جنگ کو ’نہ‘ کہہ دیا ہے۔قالیباف کا کا کہنا تھا کہ ضمیر کی آواز ہو یا گزر بسر کا مسئلہ، امریکیوں نے جنگ کو ’نہ‘ کہہ دیا ہے۔ ہم امریکی عوام کے مینڈیٹ کی تائید کرتے ہیں۔’’آئندہ سے مجھے صرف سینیٹر پکارا کرنا‘‘ تاریخی کامیابی کے بعد عبدل السید کا ٹرمپ کو دو ٹوک پیغامواضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریپبلکنز جماعت کو بڑا دھچکا لگا ہے، ڈیموکریٹس نے سینیٹ میں اکثریت حاصل کرلی ہے۔