خلیجی ملک میں ایئرپورٹ پر ویڈیو اور تصاویر بنانے پر پابندی عائد

Wait 5 sec.

کویتی حکام نے ایئرپورٹ پر لائیو اسٹریمنگ، ویڈیو اور تصاویر بنانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) نے ملازمین پر پابندی لگادی ہے اور کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کام کرنے والے تمام اداروں کو ہوائی اڈے کے کام کی جگہوں پر تصاویر لینے، ویڈیوز ریکارڈ کرنے یا لائیو اسٹریمنگ کرنے کے لیے موبائل فون، کیمروں یا کسی کسی دوسرے تکنیکی آلات کا استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔یہ پابندی 2026 کے سرکلر نمبر 60 کے تحت متعارف کرائی گئی تھی جو 5 نومبر کو جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل انجینئر سعد العتیبی نے جاری کیا تھا۔سرکلر کے آرٹیکل ون کے تحت ممانعت کا اطلاق پورے کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے کے احاطے پر ہوتا ہے بشمول مسافر ٹرمینلز، انتظامی اور تکنیکی عمارتیں اور تمام سہولیات اور عمارتیں جو سول ایوی ایشن اتھارٹی سے تعلق رکھتی ہیں۔کویت کے اسکولوں میں بڑی پابندی عائدسرکلر اندرونی دستاویزات اور خط و کتابت کی تصویر کشی یا شائع کرنے کے ساتھ ساتھ حفاظتی طریقہ کار اور نظام، معائنہ چیک پوائنٹس، نگرانی کے کیمروں، ہوائی جہاز کی نقل و حرکت اور آپریشنل سرگرمیوں سے متعلق معلومات کو بھی واضح طور پر منع کرتا ہے۔اتھارٹی نے کہا کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اس کی سہولیات کو اہم اور حساس تنصیبات تصور کیا جاتا ہے، اس نے ہوائی اڈے کے ملازمین اور مسافروں کی رازداری کے ساتھ ساتھ آپریشنل ضروریات اور عوامی مفاد کے تحفظ کی ضرورت کا حوالہ دیا۔آرٹیکل دو میں کہا گیا ہے کہ سرکلر کی خلاف ورزی کرنے والے کو کویت کے قابل اطلاق قوانین، ضوابط اور فیصلوں کے مطابق قانونی جوابدہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔