ترکیہ میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک

Wait 5 sec.

مغربی ترکیہ کے دیہی علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔مقامی حکام کے مطابق جمعرات کے روز مغربی وسطی ترکیہ کے تین دیہات میں فائرنگ کے واقعات میں 8 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ حملہ آور کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائی جاری ہے۔افیون کاراحصار (Afyonkarahisar) کے گورنر کے دفتر نے بتایا کہ "بدقسمتی سے ہمارے صوبے میں ہونے والے مسلح حملوں میں ہمارے 8 شہری ہلاک اور ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ہے۔”یہ واقعہ شام کے اوائل میں افیون کاراحصار کے قریب ایک دیہی علاقے میں پیش آیا۔ یہ قصبہ دارالحکومت انقرہ اور ساحلی شہر ازمیر کے درمیان واقع ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘انادولو’ کے مطابق، ‘یوکاری تاندیر’ (Yukaritandir) گاؤں میں ایک سڑک پر دو خواتین گولیاں لگنے سے زخمی حالت میں ملیں انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں اور دم توڑ گئیں۔ایجنسی نے مزید بتایا کہ شمال مشرق کی جانب آدھے گھنٹے کی مسافت پر واقع ‘کییر’ (Kiyir) گاؤں سے مزید 3 لاشیں برآمد ہوئیں، جبکہ مزید مشرق کی طرف آدھے گھنٹے کے فاصلے پر واقع ‘ایازینی’ (Ayazini) گاؤں سے بھی 3 افراد کی لاشیں ملیں۔