امریکا کی 250 سالہ ساکھ خاک میں مل گئی، اسماعیل قاآنی

Wait 5 sec.

تہران: پاسداران انقلاب کے جنرل اسماعیل قاآنی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز اور باب المندب میں امریکا کو متحد محاذ کا سامنا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاسداران انقلاب کے جنرل اسماعیل قاآنی کا کہنا تھا کہ مزاحمتی محاذ اب ایک متحد محاذ کی شکل اختیارکرچکا ہے، مزاحمتی محاذ کی وسعت کا اندازہ صرف ہتھیاروں کی رینج سے نہ لگایا جائے۔انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں تصادم ہوا تو باب المندب میں بھی مزاحمت متحرک ہوگی، نیتن یاہو پر بھروسہ کرکے ٹرمپ نے ایران سے جنگ کا جوا کھیلا۔اُن کا کہنا تھا کہ امریکا کی250 سالہ ساکھ خاک میں مل گئی، امریکا کو آبنائے ہرمز سے بھی ہاتھ دھونا پڑا۔مزاحمتی محاذ نے باب المندب میں امریکا کو شکست دی، امریکا غیرمحتاط رویے پر بضد رہا تو اسے مہلک ضربیں لگ سکتی ہیں۔مڈٹرم الیکشن میں ٹرمپ کو امریکی عوام کا زوردار طمانچہ رسید ہوا، محمد مخبرانہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ مزاحمتی محاذ سطح آب اور گہرائیوں میں کارروائی کی صلاحیت رکھتا ہے۔