ٹرمپ کی ڈیلی میل کی خبر پر شدید تنقید، فیک نیوز قرار دے دیا

Wait 5 sec.

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیلی میل کی خبر پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے فیک نیوز قرار دے دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے لنکن میموریل ریفلیکٹنگ پول کا نام تبدیل کرنے سے متعلق بیان مذاق قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ ڈیلی میل نے میرے مذاق کو سنجیدہ خبر بناکر پیش کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ریفلیکٹنگ پول کے افتتاح پر تقریب انتخابی خطاب نہیں پریس کانفرنس تھی، پریس کانفرنس میں صرف صحافی مدعو تھے، عوام کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی تھی۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آئیووا، کنساس میں انتخابی مہم کے آخری جلسوں میں 50 ہزار افراد شریک ہوئے، ڈیلی میل نے صرف 60 افراد کی موجودگی میں آخری مڈٹرم خطاب کی غلط سرخی لگائی۔ٹرمپ کو بڑا دھچکا: ڈیموکریٹس نے سینیٹ کا میدان مار لیا، اکثریت حاصل کرلیانہوں نے کہا کہ میں نے واضح طور پر کہا تھا کہ ریفلیکٹنگ پول کا نام ٹرمپ رکھنے کی بات مذاق تھی، جعلی خبریں پھیلانے والا میڈیا کرپٹ ہے۔