نیویارک: ڈیموکریٹ سینیٹر چک شومر کا امریکی انتخابات میں ٹرمپ کی شکست پر کہنا تھا کہ امریکیوں نے تبدیلی کے لیے ووٹ دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹ سینیٹر چک شومر کا کہنا تھا کہ ریپبلکنز کو صدر ٹرمپ کا ساتھ دینے کی قیمت چکانا پڑی۔اُنہوں نے کہا کہ اب ڈیموکریٹس کو نتائج دکھانا ہوں گے، ڈیموکریٹس نے ووٹرز کے خدشات سن کر ان کے ساتھ رابطہ قائم کیا۔رپورٹس کے مطابق اُن کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ میں تبدیلی کے اثرات صرف انتخابات تک نہیں بلکہ دوررس رہیں گے۔دوسری طرف سینیٹر برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس ٹرمپ کو جوابدہ ٹھہرا سکیں گے یہ بہت اچھی بات ہے، ڈیموکریٹس اب ایوان نمائندگان اور سینیٹ پر کنٹرول رکھیں گے۔ٹرمپ کو بڑا دھچکا: ڈیموکریٹس نے سینیٹ کا میدان مار لیا، اکثریت حاصل کرلیاُنہوں نے کہا کہ آمدنی اوردولت میں وسیع عدم مساوات کے دور میں ہمیں اقدام کی ضرورت ہے، اب کوئی بہانے نہیں ہونگے۔