ستیہ نکیتن حادثہ: دہلی پولیس نے 6 لوگوں کے خلاف فرد جرم کیا داخل، غیر ارادتاً قتل کا چلے گا مقدمہ

Wait 5 sec.

دہلی کے ستیہ نکیتن علاقہ میں 6 ستمبر کو پیش آئے عمارت منہدم ہونے سے متعلق حادثہ میں دہلی پولیس کی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے اس معاملہ میں چارج شیٹ عدالت میں داخل کر دی ہے۔ اس دردناک حادثہ میں 7 لوگوں کی جان چلی گئی تھی، جبکہ کئی دیگر افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ اس معاملے میں دہلی پولیس کے ساؤتھ کیمپس تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ پولیس نے چارج شیٹ میں 6 ملزمین کو نامزد کیا ہے۔ ان میں ہری رام گپتا، ارمیلا گپتا، مہیش گپتا، سنوج کمار، سدھانشو لونیش کمار اور شبھم تیاگی شامل ہیں۔Delhi Police has filed a chargesheet against six accused in the Satya Niketan building collapse case before the Patiala House Court. Seven people were killed and several injured in the September 6 incident. The chargesheet invokes multiple BNS sections related to negligence,… pic.twitter.com/ND5Lpc7OqO— IANS (@ians_india) November 5, 2026جانچ کے بعد پولیس نے ملزمین کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی مختلف دفعات کے تحت الزامات عائد کیے ہیں۔ ان میں دفعہ 125(اے) کے تحت دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے والا لاپروائی پر مبنی فعل، دفعہ (5)3 کے تحت مشترکہ ارادے سے جرم کرنا اور دفعہ 105 کے تحت غیر ارادی قتل کا جرم شامل ہے۔ عمارت کی مرمت یا تعمیر کے دوران لاپروائی سے متعلق جرم کے لیے دفعہ 290، قصداً چوٹ پہنچانے کے لیے دفعہ (2)115، سرکاری یا نجی املاک کو نقصان پہنچانے کے لیے دفعہ (2)324 اور املاک کو نقصان یا مالی نقصان پہنچانے کے لیے دفعہ (4)324 بھی لگائی گئی ہیں۔ اس چارج شیٹ کے داخل ہونے کے بعد اب معاملے میں عدالتی کارروائی آگے بڑھے گی۔ 7 لوگوں کی موت سے متعلق اس حادثے میں پولیس نے تعمیر اور مرمت کے دوران مبینہ لاپروائی کے سلسلے میں 6 لوگوں کی جواب دہی طے کرنے کی سمت کارروائی کی ہے۔پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے جیوڈیشیل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس (جے ایم ایف سی) کوتوک بھاردواج نے چارج شیٹ کا نوٹس لیا ہے اور ملزمین کو اس کی کاپی دے دی ہے۔ اب اس معاملے کو 19 نومبر کو چارج شیٹ کے ساتھ داخل کیے گئے دستاویزات کی جانچ کے لیے فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ عدالت نے اس سے قبل ہری رام گپتا کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی اور کہا تھا کہ یہ سانحہ کتنا بڑا ہے، 7 لوگوں کی موت ہوئی ہے، کئی افراد زخمی ہوئے ہیں اور ایک متاثرہ شخص کی حالت اب بھی نازک بتائی جا رہی ہے۔ اب تک جن گواہوں سے پوچھ گچھ کی گئی ہے، انہوں نے جائے حادثہ پر کام میں اس کی شمولیت کی بات کہی ہے۔ اس بات کو بھی ذہن میں رکھتے ہوئے کہ جائیداد سے ہر ماہ خاصی رقم کرایے کے طور پر حاصل ہو رہی تھی، جبکہ اس کی دیکھ بھال کے معاملے کی جانچ ہونا ابھی باقی ہے، اور اس بات کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے کہ جانچ ابتدائی مرحلے میں ہے اور چارج شیٹ ابھی داخل کی جانی ہے، اس عدالت کا خیال ہے کہ اس مرحلے پر باقاعدہ ضمانت دینے کے لیے یہ مناسب معاملہ نہیں ہے۔