لندن: برطانوی آنجہانی شہزادی آف ویلز، لیڈی ڈیانا اور موجودہ بادشاہ کنگ چارلس کی ازدواجی زندگی میں اختلافات کی جھلک ان کی بعض تصاویر اور الگ الگ مصروفیات سے عیاں ہوتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیڈی ڈیانا اور موجودہ بادشاہ کنگ چارلس نے 1992ئ میں علیحدگی کا اعلان کیا تھا تاہم اس سے قبل ہی دونوں نے ایک دوسرے سے الگ وقت گزارنا شروع کر دیا تھا۔رپورٹس کے مطابق شاہی خاندان کے سابق فوٹوگرافر آرتھر ایڈورڈز نے اپنی نئی سوانح عمری میں انکشاف کیا ہے کہ مجھے ڈیانا اور چارلس کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلے پر کسی بھی حوالے سے تشویش نہیں تھی۔اُنہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے میڈریڈ میں ایک تقریب کے دوران شہزادی ڈیانا سے زیرِ گردش افواہوں سے متعلق سوال کیا تھا کہ وہ اور چارلس الگ الگ زندگی کیوں بسر کررہے ہیں؟شہزادی ڈیانا نے اس پر طنزیہ جواب دیا تھا کہ اگر میں اور چارلس ہر تقریب میں اکٹھے جائیں گے تو زیادہ تقریبات میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔سابق شاہی فوٹو گرافر آرتھر ایڈورڈز نے بتایا کہ اسی لیے دونوں نے زیادہ سے زیادہ تقریبات میں الگ الگ شرکت کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ کم وقت میں متعدد مقامات پر جا سکیں اور دگنے لوگوں سے ملاقات کر سکیں۔شہزادہ ہیری والدہ شہزادی ڈیانا کا مشہور ’ریوینج ڈریس‘ میگھن مارکل کے لیے حاصل کرنے کے خواہشمندانہوں نے کہا کہ شاہی خاندان کی تصاویر لیتے ہوئے میری کوشش ہوتی تھی کہ ایسی تصاویر لی جائیں جو بغیر کسی وضاحت کے ساری حقیقت کھول کر رکھ دے۔