اگر میرا مواخذہ کیا تو …….. ٹرمپ نے ڈیموکریٹسکو خبردار کردیا

Wait 5 sec.

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ڈیموکریٹس نے میرا مواخذہ کیا تو ان جماعت تباہ ہو جائے گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کی ناکامی پر اہم اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ری پبلکنز کی شکست بڑی حد تک ایران کے ساتھ جاری جنگ کا نتیجہ ہے۔تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اس لیے یہ جنگ اور اقدام ناگزیر تھا۔صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر وہ خود انتخابی میدان میں موجود ہوتے تو ری پبلکن پارٹی کبھی نہ ہارتی، ہم اپنی ذاتی مقبولیت کو پارٹی کے دیگر انتخابی امیدواروں تک منتقل کرنے میں ناکام رہے۔FOLLOW US ON ARY TUBEان کا کہنا تھا کہ ہمیں ڈیموکریٹس کے ساتھ شدید مسائل ہیں، وہ سنگین جرائم میں ملوث افراد اور قاتلوں کو تحفظ دینا چاہتے ہیں تاہم تمام تحفظات کے باوجود امید ہے کہ ڈیموکریٹس کے ساتھ مستقبل میں تعلقات بہتر رہیں گے۔امریکی صدر نے مخالف سیاسی جماعت کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ڈیموکریٹس نے ان کا مواخذہ کرنے کی کوشش کی، تو نتیجے میں ان کی اپنی جماعت کا سیاسی وجود تباہ و برباد ہو جائے گا۔