ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف اعظم خان کو سپریم کورٹ سے نہیں ملی راحت، الٰہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع کا حکم

Wait 5 sec.

سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر لیڈر اعظم خان کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے گرفتار کیے جانے کے خلاف دائر عرضی پر سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے جمعرات (5 نومبر) کو اعظم خان کو الٰہ آباد ہائی کورٹ جانے کا حکم دیا ہے۔ جوہر یونیورسٹی سے وابستہ منی لانڈرنگ معاملے میں رامپور جیل سے رہائی کے فوراً بعد ای ڈی کی جانب سے گرفتاری کو اعظم خان نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) سوریہ کانت اور جسٹس جوئے مالیہ باگچی کی بنچ نے اعظم خان کی عرضی پر سماعت کی۔The Supreme Court today transferred to the Allahabad High Court a writ petition filed by former Uttar Pradesh Minister and Samajwadi Party leader Mohd. Azam Khan challenging his arrest by the Enforcement Directorate (ED) allegedly made just 40 minutes after his release from jail… pic.twitter.com/SHBnLdan8B— Live Law (@LiveLawIndia) November 5, 2026سپریم کورٹ نے الٰہ آباد ہائی کورٹ سے اعظم خان کی عرضی پر 16 نومبر کو سماعت کرنے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے رجسٹری کو حکم دیا کہ اس معاملے کے تمام ریکارڈ 2 دن کے اندر الٰہ آباد ہائی کورٹ منتقل کر دیں۔ اعظم خان کے وکیل کپل سبل نے سپریم کورٹ میں دلیل دی کہ اعظم خان کے خلاف 28 مقدمات درج ہیں۔ ان میں منی لانڈرنگ کا ایک معاملہ بھی شامل ہے، یہ سراسر ہراسانی ہے۔ 2006 کے کسی واقعہ کے لیے 2019 میں ایف آئی آر درج کی گئی، اب وہ اقتدار میں بھی نہیں ہیں تو کوئی ایف آئی آر کیسے درج کر سکتا ہے؟ اعظم خان کی عمر 80 سال ہے۔ انہیں ضمانت دی جائے۔ کپل سبل نے کہا کہ اگر ایسا ہی چلتا رہا تو وہ جیل میں ہی مر جائیں گے۔’پی ایم ایل اے‘ کورٹ نے اعظم خان کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجاسپریم کورٹ نے کہا کہ ’’اعظم پر الزام ہے کہ یونیورسٹی کے لیے کسانوں سے زبردستی زمین حاصل کی گئی تھی۔ آپ نے (کپل سبل) درست کہا کہ واقعہ 2006 کا ہے اور ایف آئی آر 2019 میں درج کی گئی، لیکن یہ دلیل دی جائے گی کہ شاید اعظم کے اثر و رسوخ کی وجہ سے ایسا ہوا ہو۔‘‘ اس پر سبل نے کہا کہ اس وقت اعظم اقتدار میں نہیں تھے۔ قابل ذکر ہے کہ منی لانڈرنگ کے معاملے میں گرفتار اعظم خان کو غازی آباد کی خصوصی عدالت نے 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے، جس کے بعد انہیں ڈاسنا جیل بھیج دیا گیا ہے۔