کاٹھمنڈو (2 ستمبر 2026): سعودی عرب اور نیپال کے درمیان ہوائی نقل و حمل کی خدمات کا اہم معاہدہ طے پا گیا۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) اور نیپال کی حکومت نے دونوں ممالک کے درمیان ہوائی نقل و حمل کی خدمات کو فروغ دینے کیلیے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک اور اہم معاہدہ طےکاٹھمنڈو میں منعقدہ تقریب میں معاہدے پر دستخط کرتے وقت جی اے سی اے کی نمائندگی ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ برائے ایئر ٹرانسپورٹ اینڈ انٹرنیشنل کوآپریشن علی رجب نے کی جبکہ نیپال حکومت کی نمائندگی وزارت ثقافت، سیاحت اور سول ایوی ایشن کے جوائنٹ سیکرٹری جے نارائن آچاریہ نے کی۔علی رجب نے نیپال کے وزیر ثقافت، سیاحت اور سول ایوی ایشن کھڑک راج پاوڈیل سے ملاقات کی جس میں سول ایوی ایشن اور سیاحت کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان ہوائی نقل و حمل کیلیے ایک محفوظ اور منظم فریم ورک قائم کرنا ہے۔