انقرہ: ترکیہ میں بحری جہاز آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک جہاز ڈوب ہوگیا ہے۔ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکیہ میں بحری جہاز ٹکرانے کے نتیجے میں ایک جہاز ڈوب گیا جس میں سوار عملے کے 10 ارکان لاپتا ہوگئے۔ترک کوسٹ گارڈ جہاز استنبول کے قریب بحیرہ مرمرہ میں حادثے کا شکار ہوئے ہیں اور متاثرہ ایک جہاز 11 منٹ میں ڈوب گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ لاپتا عملے کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ہمیں تھریڈز پر فالو کریں https://www.threads.com/@arynewstvالسُو اور توگبرک امام اوغلو نامی جہاز ساحل سے 18 میل دور ٹکرائے، حادثے میں 10 افراد لاپتہ ہوگئے، جن کے تلاش کےلیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق السُو نامی جہاز پر 2,999 ٹن انجن آئل لدا ہوا تھا، توگبرک امام اوغلو نامی جہاز پر 4,199 ٹن اسٹیل کوائلز لدی ہوئی تھیں۔حادثے کے بعد بحری جہاز توگبرک امام اوغلو سے رابطہ منقطہ ہوگیا ہے۔