بچے کی پیدائش پر والدین کو ڈیڑھ کروڑ روپے دینے کا اعلان

Wait 5 sec.

سنگاپور: حکومت کی جانب پیدا ہونے والے ہر بچے کے والدین کو 55 ہزار ڈالر (ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد) کی رقم دینے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق سنگاپور حکومت نے ملک میں مسلسل کم ہوتی شرحِ پیدائش سے نمٹنے اور والدین پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ایک منفرد اور اہم منصوبہ متعارف کرا دیا ہے۔نئے منصوبے کے تحت سنگاپور میں پیدا ہونے والے ہر بچے کے لیے حکومت کی جانب سے 17 سال کی عمر تک مجموعی طور پر 55 ہزار امریکی ڈالر (پاکستان میں ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد) کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔پیدائش سے لے کر 17 سال کی عمر تک حکومت مختلف مراحل میں یہ رقم فراہم کرے گی۔اس سپورٹ کا بنیادی مقصد والدین کو بچوں کی پرورش، معیاری تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی اخراجات میں سہولت اور مالی سہارا دینا ہے۔خیال رہے سنگاپور میں برتھ ریٹ انتہائی کم سطح پر پہنچ چکا ہے، جس کے پیشِ نظر حکومت نے شہریوں کو خاندانی نظام بڑھانے پر راغب کرنے کے لیے یہ بھاری مالی پیکیج پیش کیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے بعد بچوں کی پیدائش صرف خوشی کی خبر ہی نہیں رہے گی بلکہ والدین کے لیے حکومت کی جانب سے ایک بڑا اور پائیدار مالی سہارا بھی ثابت ہوگی۔