امریکا ایران جنگ پہلے ہی جیت چکا ہے: صدر ٹرمپ

Wait 5 sec.

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران پر حملے کا درست فیصلہ کیا، امریکا ایران جنگ پہلے ہی جیت چکا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں یوکرین کی جنگ کا خاتمہ چاہتا ہوں، امید ہے جلد ختم ہوجائے۔رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ اے آئی انسانیت کے خلاف ہوگئی تو ہمارے پاس اسے روکنے کے لیے کچھ نہ کچھ ہوگا۔دوسری جانب امریکی رکنِ کانگریس ڈیلیا رامیرز نے ایران میں جاری امریکی فوجی کارروائیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔امریکی رکنِ کانگریس ڈیلیا رامیرز نے کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ ’بلاک دی بمبز ایکٹ‘ منظور کیا جائے تاکہ اپنے اختیارات دوبارہ حاصل کیے جائیں اور اس نہ ختم ہونے والی جنگ کا خاتمہ کیا جا سکے۔شادی کی تقریب پر حملے کے ایرانی دعوے کی تحقیقات کر رہے ہیں، جے ڈی وینسڈیلیا رامیرز نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ فلسطین اور ایران سمیت مختلف علاقوں میں ہمارے بم معصوم خواتین اور بچوں کی زندگیاں نگل رہے ہیں۔