یو اے ای: ابوظبی میں خوش قسمت پاکستانی شہری نے لاٹری میں 1 کروڑ 50 لاکھ (ڈیڑھ کروڑ) درہم جیت لیے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لاٹری انتظامیہ نے 64 سال کے شوکت آفتاب کو پاکستان فون کرکے خوشخبری دی تو انہیں یقین نہ آیا، وہ سمجھے شاید یہ فراڈ کال ہے۔تاہم انتظامیہ کی جانب سے شوکت آفتاب کو لاٹری ویب سائٹ پر ٹکٹ نمبر چیک کرنے کا کہا گیا جس کے بعد انہیں اپنی کامیابی کا یقین آیا اور ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔500 ارب کی تاریخی انعام جیتنے والا خوش نصیب کون؟واضح رہے کہ پاکستانی شہری شوکت آفتاب 15 سال سے انعام کا ٹکٹ باقاعدگی سے خرید رہے تھے۔ جبکہ قرعہ اندازی میں چار بھارتیوں اور ایک بنگلادیشی نے ایک ایک لاکھ درہم انعام بھی جیتا۔