ایران میں شادی کی تقریب پر حملہ، امریکی سینٹ کام کی داخلی تحقیقات شروع

Wait 5 sec.

واشنگٹن: ایران میں شادی کی تقریب پرحملے کے بعد امریکی سینٹ کام کی جانب سے داخلی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سینٹ کام کا کہنا ہے کہ امریکی فوج شہریوں کو کبھی جان بوجھ کر نشانہ نہیں بناتی، شادی کی تقریب کے قریب مواصلاتی ٹاور امریکی حملے کا ہدف تھا۔امریکی سینٹ کام ڈرون فوٹیج اور ہدف کے تعین کے طریقہ کارکا جائزہ لے رہا ہے، شادی کی تقریب پر ایرانی میزائل گرنے کا امکان بھی زیرغور ہے۔سینٹ کام کے مطابق ایران کی ناکہ بندی کے دوران امریکی فورسز نے 87 تجارتی جہازوں کا رخ موڑا گیا ہے، امریکی فورسز نے 3 تجارتی بحری جہازوں کو ناکارہ بھی بنایا۔امریکی بحری جہاز یو ایس ایس جان پال جونز مشن کا حصہ ہے، ناکہ بندی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔امریکا نے شادی کی تقریب کو نشانہ بنا دیا، ایرانی میڈیا (ویڈیو)واضح رہے کہ ایرانی ہلال احمر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ شادی کی تقریب میں امریکی فوج کے حملے کے دوران 5 افراد جاں بحق جبکہ 67 زخمی ہوئے تھے۔