شادی کی تقریب پر حملے کا انتقام لیا جائے گا، پاسداران انقلاب

Wait 5 sec.

تہران: پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ شادی کی تقریب پر حملے کا انتقام لیا جائے گا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل احمد وحیدی کا کہنا تھا کہ مظلوم افراد کا پاک خون رائیگاں نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حملے نے ایک بار پھر امریکا کا چہرہ بے نقاب کردیا، امریکا شہریوں میں خوف پھیلانا چاہتا ہے۔دوسری جانب ایران میں شادی کی تقریب پرحملے کے بعد امریکی سینٹ کام کی جانب سے داخلی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔سینٹ کام کا کہنا ہے کہ امریکی فوج شہریوں کو کبھی جان بوجھ کر نشانہ نہیں بناتی، شادی کی تقریب کے قریب مواصلاتی ٹاور امریکی حملے کا ہدف تھا۔امریکا نے شادی کی تقریب کو نشانہ بنا دیا، ایرانی میڈیا (ویڈیو)امریکی سینٹ کام ڈرون فوٹیج اور ہدف کے تعین کے طریقہ کارکا جائزہ لے رہا ہے، شادی کی تقریب پر ایرانی میزائل گرنے کا امکان بھی زیرغور ہے۔