برطانیہ میں ورک پرمٹ پر موجود افراد کیلئے بڑی خوشخبری

Wait 5 sec.

لندن: برطانیہ میں ورک پرمٹ پر موجود افراد کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی، اسکلڈ ورکرز اسپانسر تک محدود رہنے کے بجائے کسی بھی جگہ کام کر سکیں گے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق زیادہ گھنٹے کام، پاسپورٹ ضبط کرنے، کم تنخواہ پر اسپانسرز کیخلاف شکایت کی جاسکے گی۔رپورٹس کے مطابق اسکلڈ ورکرز موجودہ ویزا کی باقی مدت کے دوران کسی بھی جگہ کام کر سکیں گے، اسکلڈ ورکرز سے متعلق نئے قواعد 8 اکتوبر 2026 سے نافذ العمل ہوں گے۔دوسری جانب پی آئی اے نے لندن کے لیے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد بڑھانے کا اعلان کردیا ہے، 27 اکتوبر سے ہفتہ وار 7 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے اپنے لندن فضائی آپریشن میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔ترجمان نے بتایا کہ رواں سال 27 اکتوبر سے پاکستان اور لندن کے درمیان روزانہ کی بنیاد پر پروازیں چلائی جائیں گی، جس کے تحت ہفتہ وار پروازوں کی تعداد بڑھا کر 7 کر دی جائے گی۔ہفتہ وار 5 پروازیں اسلام آباد سے لندن کے لیے آپریٹ کی جائیں گی جبکہ ہفتہ وار 2 پروازیں لاہور اور لندن کے درمیان پرواز بھریں گی۔ اس وقت قومی ایئرلائن لندن کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کر رہا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پروازوں کی تعداد میں یہ بڑا اضافہ مسافروں کے بہترین اعتماد اور برطانیہ جانے والے روٹس پر مسلسل بڑھتی ہوئی مانگ کا مظہر ہے۔اس قدم سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور دیگر مسافروں کو سفری سہولیات اور مزید اختیارات میسر آئیں گے۔خیال رہے ہیتھرو ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئرلائنز کو دیے گئے سلاٹس پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو واپس مل گئے تھے۔برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبا ہوشیار ہوجائیں!سلاٹس کی واپسی سے پی آئی اے پاکستان سے لندن کے لیے مزید پروازیں آپریٹ کر سکے گی۔