ٹرمپ نے ایڈم ٹیلی کو وزیر فوج نامزد کر دیا

Wait 5 sec.

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایڈم ٹیلی کو وزیر فوج نامزد کر دیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے آرمی کے سول ورکس کے اسسٹنٹ سیکرٹری ایڈم ٹیلی کو قائم مقام امریکی آرمی سیکرٹری مقرر کردیا ہے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایڈم ٹیلی فوج کے سول ورکس کے شعبے میں معاون وزیر ہیں۔یاد رہے کہ ایڈم ٹیلی کو حال ہی میں مستعفی ہونے والے ڈین ڈرسکول کی جگہ نامزد کیا گیا ہے۔ ڈین ڈرسکول نے وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ سے اختلافات پر اپنی استعفیٰ پیش کردیا تھا۔انہوں نے استعفے کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی تھی جبکہ امریکی فوج نے بھی فوری طور پر اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا۔شادی کی تقریب پر حملے کے ایرانی دعوے کی تحقیقات کر رہے ہیں، جے ڈی وینساس سے قبل پیٹ ہیگسیتھ نے اپریل میں اچانک جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے ہٹا دیا تھا جبکہ یورپ اور افریقا میں تعینات امریکی فوج کے کمانڈر جنرل کرسٹوفر ڈونا ہیو جون میں غیر متوقع طور پرمستعفی ہوگئے تھے۔