سڈنی (3 ستمبر 2026): آسٹریلیا کے سمندر میں تیراکی کے دوران خاتون تیراک کا سامنا خوفناک شارک سے ہوا جس نے خاتون کا شکار کرنے کی کوشش کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیہ اسٹیورٹ نامی اسکول ٹیچر سڈنی کئے کوگی ساحل پر تیراکی کر رہی تھیں کہ ایک بڑی شارک نے اس پر حملہ کر دیا۔خاتون کے مطابق دیوہیکل شارک جس کم از کم چار میٹر لمبی تھی، انہیں پانی کے اندر کھینچنے لگی، تاہم میں نے اس کو مسلسل مکے مار کر بھگایا اور اپنی جان بچائی۔لیہ نے بتایا کہ انہیں لگا کہ شارک اس کے چہرے پر حملہ کرنا چاہتی ہے تو میں نے فوری فیصلہ کیا کہ اس کے حملے سے پہلے مجھے اس کو مکے مارنے چاہئیں۔خاتون کا کہنا تھا کہ چونکہ میں دائیں ہاتھ سے کام کرتی ہوں اس لیے سوچا کہ ’اگر کوئی عضو کھونا ہی پڑا تو بایاں بازو‘ اور شارک پر بائیں ہاتھ سے مکا مار دیا۔شارک نے ان کے بائیں بازو کو دبوچ لیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئیں، بعد ازاں اس نے ان کی بائیں ران پکڑی اور انہیں پانی کے اندر کھینچ لیا۔لیہ کے مطابق پانی کے اندر جاتے ہوئے انہیں اپنی کمسن بیٹی کا خیال آیا اور انہوں نے ہر صورت زندہ بچنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے خود کو گھمایا اور شارک پر مسلسل مکے برسانا شروع کر دیے۔ان خوفناک لمحات کو یاد کرتے ہوئے لیہ نے بتایا کہ اس دوران مجھے ایسا ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے میں کسی ڈائناسور سے لڑ رہی ہوں، وہ اتنی بڑی تھی کہ اسے مکا مارنا اینٹوں کی دیوار پر مکا مارنے جیسا تھا۔‘‘ بالآخر شارک نے انہیں چھوڑ دیا اور وہ دوبارہ پانی کی سطح پر آگئیں، جہاں قریب موجود ایک پیڈل بورڈر نے انہیں ساحل تک پہنچانے میں مدد کی۔شدید زخموں کے باعث لیہ کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں مصنوعی کومے میں رکھا گیا اور ان کے بائیں بازو کا ایک حصہ کاٹنا پڑا۔ تقریباً 10 روز بعد انہیں ہوش آیا۔