مصر: مسافر بس حادثے میں تباہ، 22 افراد جاں بحق

Wait 5 sec.

مصر (3 ستمبر 2026): مصر میں ایک مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے 10 اردنی شہریوں سمیت 22 افراد جاں بحق ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ مصر کے جنوبی سینائی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب کہ تیز رفتار مسافر بس اچانک الٹ گئی۔ حادثہ اتنا ہولناک تھا کہ پوری بس تباہ ہو گئی اور بس میں سوار 22 افراد جاں بحق ہوگئے۔مرنے والوں میں سے 10 کا تعلق اردن سے ہے جب کہ 24 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق اور تقریباً 24 زخمی ہوگئے۔مصری حکام کے مطابق بس میں مجموعی طور پر 43 افراد سوار تھے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی انتظامی حکام اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور بس کے حصوں کو کاٹ کر زخمیوں اور لاشوں کو نکالا گیا۔ جس کے بعد لاشیں اور زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔