اسرائیل کا غزہ میں حماس کے سیکیورٹی چیف کو گرفتار کرنے دعویٰ

Wait 5 sec.

تل ابیب: اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں ایک زمینی کارروائی کے دوران حماس کے سیکیورٹی چیف کو گرفتار کرلیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی غزہ شہر میں عمل میں لائی گئی، جس کے بعد گرفتار حماس کے سیکیورٹی چیف کو تفتیش کے لیے اسرائیل منتقل کر دیا گیا۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اس کارروائی پر فورسز کی تعریف کی اور دعویٰ کیا کہ گرفتار شدہ رہنما حماس کے رہنما سینئر ترین ارکان میں شامل ہیں جو غزہ میں تنظیم کی بحالی اور عسکری سرگرمیوں میں ملوث تھے۔رپورٹس کے مطابق اس کارروائی کے دوران اسرائیلی فضائیہ نے علاقے میں شدید بمباری بھی کی، جس کے نتیجے میں طبی ذرائع کے مطابق بچوں اور خواتین سمیت متعدد فلسطینی جاں بحق اور زخمی ہوئے۔کویت: امریکی سفارت خانے کا سکیورٹی الرٹ جاریحماس نے اس کارروائی کو شدید بربریت اور شہری زندگیوں کے لیے کھلا خطرہ قرار دیا ہے۔