تمل ناڈو میں 1200 کروڑ روپے خرچ کر تعمیر کیا جائے گا نیا سکریٹریٹ اور اسمبلی، وزیر اعلی وجے کا اعلان

Wait 5 sec.

تمل ناڈو کی وجے حکومت 1200 کروڑ روپے کے تخمینے سے قانون ساز اسمبلی-کم-سکریٹریٹ کا نیا انٹیگریٹیڈ کمپلیکس تعمیر کرے گی۔ وزیر اعلیٰ سی جوزف وجے نے  3 ستمبر کو اسمبلی میں یہ اہم اعلان کیا۔ اس اعلان کے بعد یہ بات واضح ہو گیا ہے کہ سکریٹریٹ اب تاریخی فورٹ سینٹ جارج سے باہر منتقل ہو جائے گا۔ اسمبلی میں رول 110 کے تحت وزیر اعلی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جدید انٹیگریٹیڈ کمپلیکس میں ریاستی حکومت کے تمام محکمے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ماڈرن ایڈمنسٹریٹو کمپلیکس میں فائر فائٹنگ کی سہولیات، معذور افراد کے لیے ایکسیسبلٹی اور گرین بلڈنگ اسٹینڈرڈز ہوں گے۔ افسران کے لیے کافی پارکنگ اسپیس، کانفرنس ہال، پبلک سروس سینٹر اور جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔‘‘وزیر اعلی وجے نے چنئی میں اولمپک سٹی اور موٹر اسپورٹس سٹی قائم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہماری کوشش ہے تمل ناڈو کے ایتھلیٹ اولمپک گیمس اور دیگر کھیلوں میں بڑی تعداد میں میڈل جیت سکیں، اس کے لیے ’تمل ناڈو اسپورٹس ڈیولپمنٹ اتھارٹی‘ کی جانب سے چنئی میں ایک ورلڈ کلاس تمل ناڈو اولمپک سٹی تعمیر کیا جائے گا۔‘‘ وزیر اعلی وجے نے کہا کہ ’’یہ اولمپک سٹی اولمپک اسٹینڈرڈ کے ایک انٹیگریٹڈ اسپورٹس کمپلیکس کے طور پر تیار کیا جائے گا۔ اس میں ورلڈ کلاس اسپورٹس مقامات ہوں گے۔ اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپورٹس ایکوپمنٹ ہائی پرفارمنس ٹریننگ سینٹر، اسپورٹس سائنس اور اسپورٹس میڈیسن سینٹر، ایتھلیٹ اور کوچ کے قیام کی سہولت سمیت جدید انفراسٹرکچر کی سہولیات تیار کی جائیں گی۔‘‘تمل ناڈو: ایک برس میں 3 مفت ایل پی جی سلینڈر، خواجہ سراؤں کے لیے بس سفر مفت، وزیر اعلی وجے کا اہم اعلانوزیر اعلی وجے نے کہا کہ ’’یہ کمپلیکس ایک ورلڈ کلاس انٹیگریٹڈ اسپورٹس سینٹر ہوگا، جو نیشنل اور انٹرنیشنل لیول کے اسپورٹس مقابلے منعقد کرنے اور ایسے باصلاحیت ایتھلیٹس تیار کرنے میں مدد کرے گا۔‘‘ سی ایم وجے نے تمل ناڈو اسمبلی میں رول 110 کے تحت ایک ورلڈ کلاس موٹر اسپورٹس سٹی تعمیر کرانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلی وجے نے کہا کہ ’’تمل ناڈو ٹو وہیلر اور فور وہیلر بنانے میں ایک سرکردہ ریاست ہے۔ کئی آٹوموبائل بنانے والی کمپنیاں اپنی نئی آٹوموبائل فیکٹریاں لگانے کے لیے تمل ناڈو کو پہلی ترجیح مانتی ہیں۔ موٹر اسپورٹس پروڈکشن یونٹس کوئمبٹور میں چل رہی ہیں۔ چنئی کے قریب ارنگاٹوکوٹئی میں مدراس انٹرنیشنل سرکٹ اور کوئمبٹور میں کے اے آر آئی موٹر اسپیڈ وے موٹر ریسنگ کے لیے ضروری اسٹرکچر ہیں۔‘‘