سعودی عرب: قرآنِ مجید کی طباعت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

Wait 5 sec.

ریاض (4 ستمبر 2026): کنگ فہد کمپلیکس میں قرآن مجید کی طباعت اور تیاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس مدینہ منورہ میں قرآن کریم کی طباعت اور تیاری کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔اس کمپلیکس میں ماڈرن اسپیشلائزڈ آلات اور مشینری اعلٰی ترین تیکنیکی اسٹینڈرز کے مطابق پروڈکشن کوالٹی اور پرنٹنگ ایکیوریسی کو مزید بہتر بناتی ہیں۔کمپلیکس میں 250 سے زیادہ جدید پرنٹنگ مشینیں اور پروڈکشن ڈیوائسزموجود ہیں جن میں ویب اور ڈیجیٹل دونوں اقسام شامل ہیں۔یہاں بعض پرنٹرز فی گھنٹہ قرآنِ مجید کے ساڑھے پانچ ہزار سے زیادہ نسخے تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس بڑے تیکنیکی نظام کی خاص بات تین بڑی اور جدید مشینیں روٹومین اور کمپیٹیکا ہیں جو دینا کے جدید ترین پرنٹنگ پریسز میں شمار ہوتی ہیں۔ان میں سے ہر مشین 31 ہزار 870 سے زیادہ آپریٹنگ گھنٹے مکمل کر چکی ہے۔ جبکہ مجموعی طور پر 800 ملین سے زیادہ نسخے تیار کرنے کا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔کمپلیکس میں قرآن پاک کا 76 زبانوں میں ترجمہ اور خصوصی ایپلی کیشنز تیار کی ہیں جو مسلمانوں کو قرآن پڑھنے اور اسمارٹ فونز پر مختلف ملکوں کے افراد کو قرآن سننے کے قابل بناتی ہیں۔جب کہ یہاں قوت سماعت اور بصارت سے محروم افراد کے لیے قرآن پاک کے آڈیو ورژن بھی تیار کیے جاتے ہیں۔واضح رہے کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلکس میں سالانہ دو کروڑ قرآن پاک کے نسخے تیار کیے جاتے ہیں۔