نیلی آنکھوں والا گمنام لڑکا راتوں رات ’’اسٹار‘‘ بن گیا، ماڈلنگ کی آفرز ملنے لگیں

Wait 5 sec.

یمن (4 ستمبر 2026): نیلی آنکھوں والا یمن کا گمنام لڑکا راتوں رات سوشل میڈیا سلیبریٹی بن گیا ماڈلنگ کے لیے آفرز ملنے لگیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے علاقے آئس کا رہائشی رسام نامی گمنام لڑکا اچانک راتوں رات سوشل میڈیا سلیبریٹی بن گیا ہے اور ہر جگہ اس کا ہی چرچا ہے۔رپورٹ کے مطابق رسام جس کا تعلق ایک غریب خاندان سے ہے اور سڑکوں پر اشیا فروخت کر کے والدین کا ہاتھ بٹاتا ہے۔ اس لڑکے کی آنکھیں غیر معمولی حد تک نیلی ہیں۔گزشتہ دنوں ایک شہری نے اس گمنام لڑکے کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تو یہ ویڈیو اتنی تیز سے وائرل ہوئی کہ کروڑوں افراد اب تک اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں اور 7 لاکھ سے زائد لائیکس ملے ہیں۔ صارفین رسام کی ستائش کر رہے ہیں۔نیلی آنکھوں والا یہ لڑکا ٹی وی چینلز اور کمپنیوں کی نظروں میں بھی آ گیا جہاں اس کو کئی ٹی وی چینلز سے کام کی پیشکش ہو رہی ہے، وہیں کمپنیاں رابطے کر کے لڑکے کو ماڈلنگ کی پیشکشیں کر رہی ہیں۔اشكر صانع الترند الأستاذ عبدالاله الريس على دعمه ونشرة لمقاطعي لولا الله ثم هو ماكنت عليه الآن. pic.twitter.com/n9FxYZsUNI— رسام الآنسي (@rs_alansi) August 31, 2026اسی دوران رسام نے فیس بک پر اپنا اکاؤنٹ بنایا تو ابتدائی چند گھنٹوں میں ہی ہزاروں فالوورز حاصل کر لیے، تاہم جلد فیس بک، ایکس، ٹک ٹاک پر رسام الانسی کے نام سے درجنوں اکاؤنٹس بن گئے، جس کی وجہ سے اصل اکاؤنٹ کی شناخت مشکل ہو گئی ہے۔الأخوة المتابعين هذه صفحتي الرسمية تابعوني pic.twitter.com/8XJcsQBPSN— رسام الآنسي (@rs_alansi) August 31, 2026واضح رہے کہ چند سال قبل پاکستان میں بھی نیلی آنکھوں والا نوجوان ’’ارشد چائے والا‘‘ کے نام سے مشہور ہوا تھا۔چائے والا راتوں رات سوشل میڈیا کا سپراسٹاربن گیانیلی آنکھوں والے ارشد کا چائے کا ڈھابا تھا، ایک سیاح وہاں چائے پینے رکا اور اس کی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی جس نے نوجوان کو اتنی شہرت دی کہ اس نے انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں قدم رکھا، اداکاری اور ماڈلنگ کی، تاہم جلد ہی شوبز سے کنارہ کشی بھی اختیار کر لی۔ارشد خان (چائے والے) نے شوبزکو خیرباد کہہ دیا