امریکا: فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک، 4 زخمی

Wait 5 sec.

منیاپولس: امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر منیاپولس میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 4 زخمی ہوگئے، مرنے والوں میں مبینہ حملہ آور بھی شامل ہے جبکہ زخمیوں میں 3 پولیس اہلکار شامل ہیں۔امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فائرنگ بدھ کو منیاپولس کے مرکزی علاقے میں ہوئی، جس کے بعد پولیس کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ مشتبہ حملہ آور کو کس نے ٹارگٹ کیا۔رپورٹس کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں کو ٹانگ اور پیٹ میں گولیاں لگیں۔ فائرنگ کے بعد مجموعی طور پر 7 افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔وفاقی بیورو آف الکحل، ٹوبیکو، فائر آرمز اینڈ ایکسپلوزیوز (اے ٹی ایف) کے اہلکار بھی واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور مقامی حکام کی معاونت شروع کردی۔ایران پر ایک اور حملے کے لیے تیار ہیں، ٹرمپ کی پھر دھمکیمینیسوٹا کے گورنر ٹم والز نے اس حوالے سے بتایا کہ ریاستی حکام مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کے لیے موقع پر موجود ہیں۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں اور دیگر متاثرین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔