تل ابیب: اسرائیل کی جانب سے ایک بار پھر غزہ پر قبضے کے مذموم ارادے کا اظہار کردیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے تباہ شدہ غزہ کو تقسیم کرنے والی یلو لائن کے دورے پر اپنے مذموم مقاصد عیاں کئے۔اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ 60 فیصد غزہ پر ہمارا قبضہ ہے اور ہم مزید آگے بڑھنے والے ہیں۔دوسری طرف اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ پر دباؤ تھا اس لیے فلسطینیوں کی جلاوطنی کا منصوبہ منجمد کیا لیکن معاملہ اسرائیلی ایجنڈے میں بدستور شامل ہے اور اس پر عملدرآمد کرکے رہیں گے۔غزہ سے فلسطینیوں کو نکالنے کا منصوبہ تیار، امریکی اشارے کا انتظار ہے: اسرائیلی وزیر دفاعانہوں نے کہا ہے کہ رضامند ممالک نے فلسطینیوں کی آبادکاری امریکی مدد سے مشروط کی ہے، امریکا فلسطینیوں کی نقل مکانی میں مدد ضرور کرے گا۔