بھارتی فوج کا بھاری مقدار میں اسلحہ چوری ہو گیا

Wait 5 sec.

مدراس(3 ستمبر 2026): بھارتی فوج کے انتہائی محفوظ سمجھے جانے والے علاقے سکندرآباد کینٹونمنٹ میں واقع مدراس رجمنٹ کے مرکز سے بھاری مقدار میں اسلحہ چوری ہو گیا ہے۔بھارتی آرمی حکام کے مطابق اسلحہ چوری ہونے کا یہ واقعہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے باضابطہ طور پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چوری ہونے والے سامان میں رائفلز، میگزین، ایم ایم پستول، نائٹ وژن دوربینیں، 9 ایم ایم پستول کی گولیاں اور دیگر گولہ بارود شامل ہے، جن کی تخمینہ شدہ مالیت تقریباً 15 لاکھ بھارتی روپے بنتی ہے۔واقعے کے بعد مدراس رجمنٹ سمیت اعلیٰ عسکری حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ فوج کی جانب سے ایک کورٹ آف انکوائری بھی جاری ہے تاکہ سکیورٹی میں اس بڑی خامی اور ملوث افراد کا سراغ لگایا جا سکے۔