ہلدوانی میں ہوئے ’شدھی کرن‘ کے شرمناک معاملے پر نریندر مودی اور امت شاہ دونوں خاموش بیٹھے ہیں: ملکارجن کھڑگے

Wait 5 sec.

اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں ریلی کے بعد ’شدھی کرن‘ کے معاملہ پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے پریس کانفرنس کر مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں نے کل راجیہ سبھا کے قائد ایوان جے پی نڈا کو خط لکھ کر یاد دلایا کہ 25 روز کے بعد بھی ہلدوانی کے شرمناک واقعہ پر حکومت نے کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ اس کے برعکس حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی کے خلاف کارروائی کر دی گئی ہے، کیونکہ انہوں نے شدھی کرن کے شرمناک واقعہ پر پریس کانفرنس کر آواز اٹھائی تھی۔ یہ کارروائی بہت عجیب ہے، کیونکہ راہل گاندھی مسلسل سماج کے ہر طبقہ کی آواز اٹھاتے رہے ہیں لیکن بی جے پی یہ سب کر کے ہماری پارٹی کو ڈرا نہیں سکتی۔‘‘मैंने कल राज्यसभा के नेता सदन जेपी नड्डा जी को पत्र लिखकर याद दिलाया कि 25 दिन के बाद भी हल्द्वानी की शर्मनाक घटना पर सरकार ने कोई कार्रवाई नहीं की है।इसके उलट कार्रवाई नेता विपक्ष श्री @RahulGandhi पर कर दी गई, क्योंकि उन्होंने शुद्धिकरण की शर्मनाक घटना पर प्रेस वार्ता कर आवाज… pic.twitter.com/zTHiYqMG9f— Congress (@INCIndia) September 3, 2026ملکارجن کھڑگے نے ’شدھی کرن‘ کے حوالے سے مزید کہا کہ ’’آج اس واقعہ کا تعلق صرف مجھ سے نہیں بلکہ ملک کے دلت طبقہ سے ہے۔ بی جے پی باتیں تو بڑی بڑی کرتی ہے لیکن وہ متاثرین کی آواز اٹھانے والے کو ہی دبانے کی کوشش کرتی ہے۔ میرا بی جے پی سے صرف یہی کہنا ہے کہ ملک کے لوگوں کو ذات اور مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنا بند کرو، یہ ملک کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’13 اگست 2026 کو راجیہ سبھا میں میں نے ہلدوانی معاملہ پر بات رکھی تھی۔ اس پر جے پی نڈا نے کہا تھا کہ اس کی تحقیقات ہوگی اور جو بھی قصوروار پایا جائے گا، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ چیئرمین صاحب نے بھی اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے واقعات کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔‘‘13 अगस्त, 2026 को राज्यसभा में मैंने हल्द्वानी प्रकरण पर अपनी बात रखी थी।इस पर जेपी नड्डा जी ने कहा था- इसकी तहकीकात होगी और जो भी दोषी पाया जाएगा, उसके खिलाफ सख्त कार्रवाई की जाएगी।चेयरमैन साहब ने भी इस घटना की निंदा करते हुए कहा था कि ऐसे विषयों को गंभीरता से लिया जाना… pic.twitter.com/rD4YXLt2c9— Congress (@INCIndia) September 3, 2026ملکارجن کھڑگے کے مطابق ہلدوانی کا واقعہ سیدھے طور پر چھوا چھوت کا معاملہ ہے۔ ہلدوانی میں ’شدھی کرن‘ کر کے دلتوں کو پیغام دیا گیا کہ ہم اعلیٰ ہیں اور وہ نیچی ذات کے ہیں، اس لیے ’شدھی کرن‘ کیا گیا۔ بابا صاحب امبیڈکر نے سالوں قبل مہاڑ تحریک چلائی تھی، کیونکہ اس وقت دلتوں کو ذات پر مبنی امتیاز کے باعث پانی پینے اور اس کے استعمال سے محروم رکھا جاتا تھا۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے بابا صاحب امبیڈکر نے آئین میں آرٹیکل 17 شامل کیا، تاکہ چھوا چھوت کو ختم کیا جا سکے۔ بی جے پی حکومت کی آنکھوں کے سامنے ہلدوانی میں ’شدھی کرن‘ کا واقعہ پیش آیا اور اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا تو سوچیے ملک کے باقی حصوں میں کیا ہوتا ہوگا۔हल्द्वानी की घटना सीधे तौर पर छुआछूत का मामला है। हल्द्वानी में शुद्धिकरण करके दलितों को संदेश दिया गया कि हम श्रेष्ठ हैं और वे नीची जाति के हैं, इसलिए Purification किया गया। बाबासाहेब अंबेडकर जी ने वर्षों पहले महाड़ आंदोलन किया था, क्योंकि तब दलितों को जातिगत भेदभाव के कारण… pic.twitter.com/WecydnNS0r— Congress (@INCIndia) September 3, 2026کانگریس صدر کا کہنا ہے کہ ’’پورے ملک نے ہلدوانی میں ہوئے ’شدھی کرن‘ کی تصاویر دیکھی ہیں، اس کے باوجود اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کہہ رہے ہیں کہ وہاں کچھ بھی نہیں ہوا۔ دوسری جانب جب راہل گاندھی دلتوں کے حقوق کی بات کرتے ہیں تو ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی جاتی ہے۔‘‘ ان کے مطابق راہل گاندھی کو صرف ملک کے لوگوں کی فکر ہے۔ اگر اس کے لیے کوئی انہیں سزا دینا چاہتا ہے تو ہم اس کے خلاف مضبوطی سے لڑائی لڑیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’میں ملک کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ راہل گاندھی اور ان کے اصولوں کے ساتھ کھڑے ہوں، کیونکہ بی جے پی ہر مسئلے کو سیاسی پولرائزیشن کا رنگ دے رہی ہے۔‘‘पूरे देश ने हल्द्वानी में हुई शुद्धिकरण की तस्वीरें देखी हैं, लेकिन फिर भी उत्तराखंड के मुख्यमंत्री कह रहे हैं कि वहां कुछ भी नहीं हुआ है।वहीं जब राहुल गांधी जी दलितों के हक की बात करते हैं, तो उनके खिलाफ FIR दर्ज कर दी जाती है।राहुल गांधी जी को सिर्फ देश के लोगों की चिंता… pic.twitter.com/M6Iq50SJ6f— Congress (@INCIndia) September 3, 2026پریس کانفرنس کے دوران ملکارجن کھڑگے نے یہ بھی کہا کہ ’’ہلدوانی میں ہوئے شدھی کرن کے شرمناک معاملے پر نریندر مودی اور امت شاہ دونوں خاموش بیٹھے ہیں۔ خواہ رام مندر میں ’چڑھاوا چوری‘ کا واقعہ ہو یا دلتوں اور خواتین پر مظالم کا معاملہ ہو، یہ دونوں کسی بھی برے واقعات پر کبھی کچھ نہیں بولتے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’جب تک بی جے پی اقتدار میں رہے گی تب تک ’منوواد‘ کا پرچار کرتی رہے گی۔ لیکن ہم گاندھی جی، نہرو جی اور امبیڈکر جی کے نظریات کے لوگ ہیں اور ہم اسی کے ساتھ چلیں گے۔‘‘हल्द्वानी में हुए शुद्धिकरण के शर्मनाक मामले पर नरेंद्र मोदी और अमित शाह दोनों चुप बैठे हैं।चाहे राम मंदिर में 'चढ़ावा चोरी' की घटना हो या दलितों और महिलाओं पर अत्याचार का मामला हो- ये दोनों किसी भी बुरी घटना पर कभी कुछ नहीं बोलते।: कांग्रेस अध्यक्ष श्री @kharge दिल्ली pic.twitter.com/cMPTUcE8Q2— Congress (@INCIndia) September 3, 2026जब तक BJP सत्ता में रहेगी, तब तक मनुवाद का प्रचार करती रहेगी। लेकिन हम गांधी जी, नेहरू जी, अंबेडकर जी की विचारधारा के लोग हैं और हम उसी के साथ चलेंगे।: कांग्रेस अध्यक्ष श्री @kharge दिल्ली pic.twitter.com/EdK5eyTBg0— Congress (@INCIndia) September 3, 2026