امریکا اب جہنم کی گہرائیوں سے نکلنے میں ناکام رہے گا: محسن رضائی

Wait 5 sec.

تہران: ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ جنگ میں امریکا کو تہران کی جانب سے ایک ’نئی حکمتِ عملی‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی کا کہنا تھا کہ ان بے سود کوششوں کے ذریعے امریکا ناصرف اس جہنم کی گہرائیوں سے نکلنے میں ناکام رہے گا جو اس نے اپنے لیے خود بنائی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ میدانِ جنگ، سفارت کاری اور معاشی محاصرے کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے ایران کی نئی حکمتِ عملی امریکا کی بنیادوں کو ہلا دے گی۔دوسری جانب ایران کی جانب سے خطے کے ممالک کو نیا انتباہ دیا گیا ہے کہ یا تو وہ امریکا کو نکال باہر کریں یا انھیں منہ توڑ جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ایرانی بریگیڈیئر جنرل یداللہ جوانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خطے کے ممالک کے لیے بہتر ہے کہ امریکی فوج کو نکال کر فوجی اڈوں کا کنٹرول خود سنبھالیں، کویت، بحرین، اردن یا کسی بھی ملک سے جارحیت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔بریگیڈیئر جنرل جوانی نے کہا ایران کی مسلح افواج جارحیت کا منہ توڑ اور فیصلہ کن جواب دے رہی ہیں، ایران کے خلاف جارحیت کرنے والے ملک کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ادھر ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل علی عبداللہی نے ایک بیان میں کہا کہ دشمن کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر تہران کو دفاعی اور الیکٹرانک صلاحیتیں مزید مضبوط کرناہوں گی۔60 فیصد غزہ پر ہمارا قبضہ ہے، مزید آگے بڑھنے والے ہیں: نیتن یاہوانھوں نے کہا نئی ٹیکنالوجی تیار کرنا، دفاعی نظام کو جدید بنانا اور جنگی تیاری بڑھانا ناگزیر ہے، ریڈار، میزائل اور انٹیلی جنس نظام کو ایک دوسرے سے جوڑ کر ممکنہ خطرات کو بر وقت روکنا ضروری ہے۔