ایئر مارشل جتیندر مشرا رام مندر ٹرسٹ کے پہلے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کیے گئے ہیں۔ وہ رواں سال 30 اپریل کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے۔ انہوں نے کارگل جنگ کے دوران ٹائگر ہلز پر قبضہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ’آپریشن سندور‘ کے دوران مغربی کمان کو لیڈ کیا تھا۔ اترپردیش کے دیوریا ضلع کے بنکٹا کے رہنے والے جتیندر مشرا 1986 میں فضائیہ میں شامل ہوئے تھے۔Retired Air Marshal Jeetendra Mishra appointed first CEO of Ram Temple TrustBy: @iSamarthS Read more:https://t.co/Pf3dqzXcss#RamMandirTrustCEO #RamMandirTrust #Ayodhya #UPElections pic.twitter.com/ssnhyA1KCA— IndiaToday (@IndiaToday) September 2, 2026واضح رہے کہ ایودھیا کے رام مندر کے سی ای او کے طور پر منتخب کیے گئے جتیندر مشرا توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ وہ ہندوستانی فضائیہ کے کافی تجربہ کار افسر رہے ہیں۔ وہ ایئر مارشل کے عہدے سے ریٹائر ہوئے اور ہندوستانی فضائیہ کی ویسٹرن ایئر کمانڈ کے ایئر آفیسر کمانڈنگ-اِن-چیف بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 1986 میں فائٹر اسٹریم میں کمیشن لیا تھا اور تقریباً 4 دہائیوں کا فوجی کیریئر پورا کیا۔ انہوں نے 2025 میں ویسٹرن ایئر کمانڈ کے ایئر آفیسر کمانڈنگ-اِن-چیف کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔جتیندر مشرا کو دسمبر 1986 میں لڑاکو پائلٹ کے طور پر ہندوستانی فضائیہ میں کمیشن ملا تھا۔ 39 سال کی سروس کے دوران انہوں نے اہم کمان اور اسٹاف کے عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔ اپنے کیریئر میں انہوں نے فائٹر پائلٹ، ٹیسٹ پائلٹ، ٹریننگ اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی سے لے کر کئی اہم ذمہ داریاں سنبھالیں۔ ان کے پاس 3 ہزار گھنٹے سے زیادہ پرواز کا تجربہ ہے اور انہوں نے 18 سے زیادہ طرح کے فائٹر، ٹرانسپورٹ طیارے اور ہیلی کاپٹر اڑائے ہیں۔رام مندر ٹرسٹ کے نئے سی ای او جتیندر مشرا نے اپنی مدت کار میں کئی ایوارڈ بھی اپنے نام کیے ہیں۔ انہوں نے آپریشن سندور کے دوران اہم کردار ادا کیا تھا، جس کے لیے انہیں 2025 کے یوم آزادی کے موقع پر ’سرواوتم یودھ سیوا میڈل‘ سے نوازا گیا تھا۔ اس کے علاوہ انہیں 2024 میں ’اتی وشسٹ سیوا میڈل‘ اور 2013 میں ’وشسٹ سیوا میڈل‘ سے نوازا گیا تھا۔ اگر تعلیم کی بات کریں تو ایئر مارشل جتیندر مشرا نے کھڑکواسلا میں واقع نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) سے تربیت حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے ایئرفورس اکیڈمی، ڈنڈی گل، ایئرفورس ٹیسٹ پائلٹ اسکول، بنگلورو، امریکہ کے ایئر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج، مونٹگومری، الباما اور برطانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز میں بھی تعلیم و تربیت حاصل کی۔