’ایران کی نئی حکمتِ عملی جلد ہی دشمن کیبنیادیں ہلا کر رکھ دے گی‘

Wait 5 sec.

سربراہ ایرانی قومی سلامتی کمیٹی محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران کی نئی حکمتِ عملی جلد ہی دشمن کی  بنیادیں ہلا کر رکھ دے گی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دشمن جہنم نما گہرائی سے نکلنے میں ناکام رہیں گے دشمن نےجہنم نما گہرائی  خود اپنے لیے تیار کی ہے، ایران کی نئی حکمتِ عملی میدان میں تمہاری بنیادیں منہدم کر دے گی۔ڈپٹی کمانڈر سپاہ پاسداران نے کہا کہ دشمن کے پاس 10 گنا زیادہ سازوسامان ہے دشمن کو اسلامی انقلاب کی تہذیب نےشکست دےدی ہے۔ایرانی کمانڈر کا کہنا تھا کہ امریکی عسکری رہنما اب ہماری استقامت کے سامنے بےبسی کا اظہار کر رہے ہیں، امریکا کے دہائیوں پر محیط طاقت کے ڈھانچے بکھر چکے ہیں۔‘ایرانی بریگیڈیئر جنرل یداللہ جوانی نے ایک بیان میں کہا کہ خطے کے ممالک کے لیے بہتر ہے کہ امریکی فوج کو نکال کر فوجی اڈوں کا کنٹرول خود سنبھالیں، کویت، بحرین، اردن یا کسی بھی ملک سے جارحیت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔بریگیڈیئر جنرل جوانی نے کہا ایران کی مسلح افواج جارحیت کا منہ توڑ اور فیصلہ کن جواب دے رہی ہیں، ایران کے خلاف جارحیت کرنے والے ملک کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔