چینی صدر کا مشرق وسطیٰ کے ممالک کیلیے اہم پیغام

Wait 5 sec.

قاہرہ (2 ستمبر 2026): چینی صدر شی جن پنگ نے خطے کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر مشرق وسطیٰ کے ممالک کیلیے اپم پیغام دے دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ اس وقت مصر کے سرکاری دورے پر قاہرہ میں موجود ہیں جہاں آج ان کی مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی سے اہم ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے سکیورٹی تعاون اور انسداد دہشتگردی کیلیے رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا، مصر نے چین کے ساتھ اقتصادی اور دفاعی تعلقات مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ بھی پڑھیں: چینی صدر شی جن پنگ اہم دورے پر مصر پہنچ گئےاس موقع پر شی جن پنگ نے ایک بیان میں کہا کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک بیرونی مداخلت مسترد کریں اور خطے کیلیے نیا سکیورٹی نظام تشکیل دینے پر غور کریں۔چینی صدر نے یہ بھی کہا کہ خطے کے ممالک کو اپنے معاملات خود طے کرنے چاہیے، ممالک کو سلامتی کی ذمہ داری خود سنبھالنی چاہیے، چین ان کے ساتھ مل کر سمندری راستوں کی حفاظت کیلیے تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تنازعات کے باعث آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری آمد و رفت متاثر ہوئی۔