روس کا ہیلی کاپٹر سڑک پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران درخت سے ٹکرا گیا

Wait 5 sec.

ماسکو: روس کا ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر ہائی وے ہنگامی لینڈنگ کے دوران درخت سے ٹکرا گیا جس کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آگئی ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی ہیلی کاپٹر کو ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ اور اس ہنگامی عمل کے دوران ہیلی کاپٹر بے قابو ہو کر قریبی درختوں سے جا ٹکرا۔جنگ کے وقت کے بلاگرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ہیلی کاپٹر انتہائی شمال مشرقی روس کے جزیرہ سخالن میں ایک سڑک پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران درخت سے ٹکرایا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو آتا دیکھ کر ہائی وے پر گاڑیاں تیزی سے راستے سے ہٹ گئیں، ہیلی کاپٹر سڑک کے کنارے درخت سے ٹکرایا اور اس کے پروپیلرز شاخیں اور ملبہ اڑ رہے تھے۔