بھوپال کے سپر اسپیشلٹی اسپتال ’سدھانتا‘ کا لائسنس منسوخ، جانچ میں ایکسرے سے فائر سیفٹی تک ملیں 19 خامیاں

Wait 5 sec.

بھوپال میں ’سدھانتا‘ سپر اسپیشلٹی اسپتال پر محکمہ صحت نے بڑی کارروائی کی ہے۔ سی ایم ایچ او کی جانچ میں اسپتال میں مریضوں کی سیکورٹی اور اور علاج سے منسلک 19 سنگین خامیاں سامنے آنے کے بعد اسپتال کا نرسنگ ہوم رجسٹریشن اور لائسنس منسوخ کر دیا گیا ہے۔ کارروائی کے بعد اسپتال انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ سی ایم ایچ او کے دفتر کی جانب سے پہلے اسپتال کو نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ نوٹس کے بعد معائنہ کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی اور پیر کو سی ایم ایچ او کی ٹیم نے اسپتال پہنچ کر مختلف انتظامات کا معائنہ کیا۔Siddhanta Hospital Bhopal पर स्वास्थ्य विभाग की कार्रवाई, जांच में सामने आईं 19 गंभीर खामियां | MP News | Health Department Action Against Siddhanta Hospital Bhopal After 19 Serious Lapses Found #bhopalnews #mpnews #healthdepartment #patientsafety #madhyapradesh #hospitalnews… pic.twitter.com/zWy2mQ6PZx— News24 MP-CG (@News24_MPCG) September 2, 2026جانچ کے دوران کئی خامیاں ملیں، جنہیں مریضوں کی سیکورٹی کے لحاظ سے سنگین مانا گیا۔ معائنہ میں ایکسرے مشین کے روم میں خامیاں، ڈائیلیسس مشینوں اور مریضوں کے ریکارڈ میں بے ضابطگی سامنے آئی۔ ایمرجنسی میں خون کے نمونے رکھنے کے انتظامات بھی مقررہ معیارات کے مطابق نہیں پائے گئے۔ اس کے علاوہ آکسیجن سسٹم اور پیتھالوجی سے متعلق انتظامات میں بھی خامیاں پائی گئیں۔فائر سیفٹی اور ایمرجنسی ایگزٹ کو لے کر بھی سی ایم ایچ او کی ٹیم نے سوال اٹھایا۔ جانچ میں سامنے آیا کہ مریضوں کے آنے جانے کے لیے اسپتال میں ایک ہی مین گیٹ ہے، جبکہ مقررہ قواعد کے مطابق ہنگامی صورتحال میں مریضوں کی بحفاظت آمد و رفت کے لیے مناسب انتظام ہونا ضروری ہے۔ ٹیم کو ہنگامی صورتحال میں باہر نکلنے کے لیے بھی متبادل راستہ نہیں ملا۔ اس کے علاوہ اینڈوسکوپی روم میں ضروری دستاویزات دستیاب نہ ہونے کی بات بھی تحقیقات میں سامنے آئی۔ محکمہ صحت نے اسپتال کے کئی انتظامات طے شدہ معیارات کے مطابق نہیں پائے۔واضح رہے کہ لائسنس اور نرسنگ ہوم رجسٹریشن منسوخ ہونے کے بعد اسپتال نئے مریضوں کو داخل نہیں کر سکے گا۔ کارروائی کے بعد اسپتال کو کیسے چلایا جائے گا اس حوالے سے بھی صورتحال سنگین ہو گئی ہے۔ اس پورے معاملے میں ایک اور اہم پہلو یہ ہے کہ ’سدھانتا‘ سپر اسپیشلٹی اسپتال سے متعلق معاملہ ہائی کورٹ میں بھی چل رہا ہے۔ اسپتال ریڈ کراس کی زمین پر بنا ہوا ہے اور زمین کو لے کر ہوئے معاہدے کی مدت 4 جولائی 2029 تک بتائی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ اسپتال انتظامیہ نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کر کے اسپتال بند کرنے یا اس کے کام کو روکنے کی کارروائی کے متعلق بھی خدشہ کا اظہار کیا ہے۔ فی الحال محکمہ صحت کی اس کارروائی سے واضح ہے کہ اسپتالوں میں مریضوں کی سیکورٹی اور مقررہ معیارات کی خلاف ورزی کو لے کر محکمہ سخت موقف اپنا رہا ہے۔