کینیڈا میں پُراسرار جزیرہ نمودار ہوکر چند ہفتوں میں اچانک غائب

Wait 5 sec.

کینیڈا میں پُراسرار جزیرہ نمودار ہونے کے چند ہفتوں کے بعد ہی اچانک غائب ہوگیا ہے۔کینیڈا کے علاقے برٹش کولمبیا کے ولسٹن ریزروائر میں درختوں سے ڈھکا ایک پراسرار جزیرہ اچانک نمودار ہونے کے چند ہفتوں بعد غائب ہو گیا ہے جس نے مقامی افراد اور حکام کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔یہ جزیرہ رواں سال جولائی میں منظرِ عام پر آیا تھا جس کے طول و عرض کا اندازہ تقریباً 230 فٹ چوڑائی اور 460 فٹ لمبائی لگایا گیا جو کہ دو امریکی فٹ بال کے میدانوں کے برابر بنتا ہے۔ 21 جولائی کو لی گئی سیٹلائٹ تصاویر نے بھی فنلے بے کے مغرب میں اس کی موجودگی کی تصدیق کی تھی۔تاہم، اگست میں جب اس مقام کا دوبارہ جائزہ لیا گیا تو وہ زمینی ٹکڑا غائب ہو چکا تھا جس پر یہ شبہ ظاہر کیا گیا کہ وہ پانی میں ڈوب گیا ہے۔ہمیں تھریڈز پر فالو کریں https://www.threads.com/@arynewstvبی سی ہائیڈرو کے حکام اور ماہرین کا ماننا ہے کہ پانی کی غیر معمولی سطح بلند ہونے کے باعث یہ حصہ ساحل سے کٹ گیا ہوگا اور تیز ہواؤں کے دباؤ کے باعث کسی دوسرے محفوظ مقام کی طرف بہہ گیا ہو گا۔اس وسیع و عریض تیرتے جزیرے کا حجم بڑا ہونے کی وجہ سے اسے دوبارہ تلاش کرنا ایک مشکل مرحلہ بن گیا ہے، تاہم متعلقہ ادارے اس کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ اس کے مستقبل کے مقام کا تعین کیا جا سکے۔