کینیا کے صدر نے بھارتی کمپنی کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیدیا

Wait 5 sec.

کینیا کے صدر نے مشہور بھارتی کمپنی ٹاٹا کیمیکلز کو ملک میں کام روکنے کا حکم دے دیا۔کینیا کے صدر ولیم روٹو نے جمعرات کو کہا کہ انہوں نے انڈیا کے ٹاٹا کیمیکلز (TTCH.NS) کو حکم دیا ہے کہ وہ کینیا میں اپنی سرگرمیاں روک دے کیونکہ اس کی موجودگی ملک کو فائدہ پہنچانے میں ناکام رہی ہے۔روٹو نے کہا کہ حکومت ٹاٹا کیمیکلز کا کام سنبھالنے کے لیے دو نئی کمپنیاں لائے گی۔جولائی کے آخر میں، ٹاٹا نے کہا تھا کہ کینیا کی حکومت نے اس کے یونٹ ٹاٹا کیمیکل لمیٹڈ کو حکم دیا ہے کہ وہ مگدی سوڈا فیکٹری میں اپنا کام معطل کر دے اور سوڈا ایش کی کسی بھی برآمدات کو معطل کر دے۔رٹو نے جنوبی کینیا کے علاقے کے دورے کے دوران کہا کہ اس TATA کمپنی کے پاس … یہ معاہدہ 100 سال کے لیے تھا لیکن کمپنی نے مقامی سطح پر لوگوں کو کوئی خاطرخواہ روزگار دیا اور نہ کوئی فیکٹری بنائی۔