واشنگٹن (4 ستمبر 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معالجین کی ان کی صحت سے متعلق تشویش بڑھ گئی ہے جس کی وجہ ٹرمپ کے وزن میں اچانک اضافہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا وزن 20 پاؤنڈ سے زیادہ بڑھ چکا ہے، جس کے باعث ان کے معالجین کو امریکی صدر کی صحت کے حوالے سے خدشات پیدا ہو گئے ہیں اور طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ 80 سال کی عمر میں وزن میں مزید اضافہ صحت کے سنگین خطرات کا سبب بن سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے دوسری مدت کے لیے صدارتی مہم کے بعد سے اب تک ان کے وزن میں 20 سے 23 پاؤنڈ تک اضافہ ہو چکا ہے۔ڈاکٹروں نے امریکی صدر کی عمر، بڑھتے ہوئے وزن اور بعض علامات ہاتھوں پر نیل پڑنا، ٹخنوں میں سوجن اور ضرورت سے زیادہ غنودگی شامل ہونے کے ممکنہ خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ علامات، زیادہ وزن کے ساتھ مل کر، دل یا میٹابولزم سے متعلق کسی اندرونی مسئلے کی نشاندہی کر سکتی ہیں۔تاہم امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا باقاعدگی سے طبی معائنہ کیا جاتا ہے اور مجموعی طور پر ان کی صحت اچھی ہے۔واضح رہے کہ طبی ماہرین کی رائے ہے کہ عمر رسیدہ افراد میں وزن میں اچانک یا نمایاں اضافہ مختلف طبی مسائل کی علامت ہو سکتا ہے، جن میں امراضِ قلب، ہائی بلڈ پریشر، ٹائپ ٹو ذیابیطس، جوڑوں اور نقل و حرکت کے مسائل، نیند کے دوران سانس رکنے کی بیماری (سلیپ ایپنیا) اور فالج کا بڑھتا ہوا خطرہ شامل ہیں۔ٹرمپ کے قریبی ساتھی لِنڈسے گراہم کی اچانک موت کا معمہ حل، اصل وجہ پتہ چل گئی!