ایران نے تباہ کیا گیا امریکی ڈرون نمائش کے لیے چوک پر رکھ دیا

Wait 5 sec.

تہران: ایران نے تازہ کارروائی کے دوران تباہ کیا گیا ایم کیو نائن امریکی ڈرون نمائش کے لیے چوک پر رکھ دیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق جاری کی گئی ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ تیس ملین ڈالر مالیت کا یہ ڈرون مرکزی صوبہ میں نمائش کے لیے رکھ دیا گیا ہے جہاں ایرانی عوام اس کے ساتھ تصاویر بنوانے میں مصروف ہیں۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز امریکا نے ایران پر بمباری کی تھی جس کے بعد اہداف مکمل کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے قشم جزیرے، اہواز، بندر عباس، سیستان بلوچستان اور ہرمزگان میں حملے کیے، جس کے نتیجے میں بے گناہ شہری شہید ہوئے۔دوسری جانب ایران کی جانب سے خطے کے ممالک کو نیا انتباہ دیا گیا ہے کہ یا تو وہ امریکا کو نکال باہر کریں یا انھیں منہ توڑ جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ایرانی بریگیڈیئر جنرل یداللہ جوانی نے ایک بیان میں کہا کہ خطے کے ممالک کے لیے بہتر ہے کہ امریکی فوج کو نکال کر فوجی اڈوں کا کنٹرول خود سنبھالیں، کویت، بحرین، اردن یا کسی بھی ملک سے جارحیت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔آبنائے ہرمز میں سعودی ٹینکر پر حملے میں دو فلپائنی ملاح ہلاکبریگیڈیئر جنرل جوانی نے کہا ایران کی مسلح افواج جارحیت کا منہ توڑ اور فیصلہ کن جواب دے رہی ہیں، ایران کے خلاف جارحیت کرنے والے ملک کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔