میئر لندن صادق خان پر عدالت کا جرمانہ، کیس میں نئی پیش رفت

Wait 5 sec.

لندن: برطانوی دارالحکومت لندن کے میئر صادق خان کے خلاف ڈی وی ایل اے کی فوجداری کارروائی واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میئر لندن صادق خان پر 24 سال پرانی گاڑی نسان مائیکرا پر ٹیکس ادا نہ کرنے کے مقدمے میں مجرم قرار دے کر جرمانہ کیا گیا تھا، اب ڈی وی ایل اے نے ان کے خلاف مقدمہ غلط رجسٹریشن کے باعث واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔صادق خان کے خلاف مقدمہ ہیرفورڈ مجسٹریٹس کورٹ میں جمعرات کو باضابطہ واپس لیا جائے گا، مشیر میئر کے مطابق خان پر گاڑی کی ملکیت ظاہر کرنے کے لیے غلط معلومات درج کی گئی تھیں۔مشیر نے کہا کہ ڈی وی ایل اے غلط گاڑی رجسٹریشن کے معاملے کی بھی تحقیقات کرے۔ خیال رہے کہ عدالتی ریکارڈ کے مطابق گاڑی صادق خان کی ملکیت نہیں تھی۔واضح رہے کہ 55 سالہ لیبر سیاست دان صادق خان کو گزشتہ ماہ مجسٹریٹ نے غیر رجسٹرڈ گاڑی رکھنے کا مجرم قرار دیا تھا۔ یہ فوجداری مقدمہ ڈی وی ایل اے کی جانب سے دائر کیا گیا تھا۔امریکا کو نااہل ترین افراد چلا رہے ہیں: اداکار جارج کلونیہیرفورڈشائر میں سنگل جسٹس پروسیجر کے تحت ہونے والی نجی سماعت میں مجسٹریٹ نے خان کو ان کی غیر موجودگی میں مجرم قرار دیا تھا اور انھیں 220 پاؤنڈ جرمانہ، 85 پاؤنڈ عدالتی اخراجات ادا کرنے اور مائیکرا کے غیر ادا شدہ ٹیکس کی 35.84 پاؤنڈ کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔بی بی سی کے مطابق عدالتی دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ گاڑی کے واجب الادا ٹیکس سے متعلق میئر کے نام بھیجے گئے خطوط مشرقی لندن میں گورڈن ریمزی کے ریستوران کو بھیجے گئے تھے، جب کہ یہ گاڑی میئر کی ملکیت نہیں تھی۔میئر کے ترجمان نے کہا ’’یہ ایک فراڈ ہے، اور یہ ایک جرم ہے۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ میئر ایسے فراڈ کا شکار ہوئے ہوں جس میں لوگوں نے غلط طور پر یہ دعویٰ کیا ہو کہ صادق کسی گاڑی کے مالک ہیں۔‘‘یاد رہے کہ میئر کی جانب سے الٹرا لو ایمیشن زون کو وسعت دے کر پورے لندن تک پھیلانے کے بعد انھیں احتجاج کی ایک لہر کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ان مظاہروں میں موٹر سوار بھی شامل تھے، جن کا کہنا تھا کہ وہ اپنی گاڑی اپنے نام کے بجائے صادق خان کے نام پر رجسٹر کرانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، تاکہ مبینہ طور پر روزانہ عائد ہونے والے 12.50 پاؤنڈ کے چارج کی ذمہ داری میئر پر عائد ہو جائے۔